data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار جدید کیمروں اور خصوصی مشینری کی مدد سے دماغ کی شریان کے 15 کامیاب آپریشن مکمل کر لیے ہیں۔

ترجمان محمد عاصم کے مطابق یہ کامیابی مختلف یونٹس کے بھرپور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس پیچیدہ مشن کو ممکن بنانے کے لیے مسلسل محنت کی۔

اس اہم سرجیکل مشن کی قیادت امریکا سے آئے پاکستانی نژاد نیورو سرجن ڈاکٹر عقیل پاپانی نے کی، جنہوں نے نہ صرف تمام آپریشنز اپنی نگرانی میں انجام دیے بلکہ ایک کروڑ روپے سے زائد کا خرچ بھی ذاتی طور پر برداشت کیا۔ اس تاریخی اقدام کا سب سے قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ تمام آپریشنز مریضوں کے لیے بالکل مفت کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ایل آر ایچ کے ڈین پروفیسر صاحبزادہ محمود نور اور اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے اس مشن کے لیے خصوصی انتظامی تعاون فراہم کیا، جس کے باعث پیچیدہ نوعیت کے دماغی آپریشن انتہائی محفوظ اور مؤثر طریقے سے انجام پائے۔

یہ کارنامہ نہ صرف لیڈی ریڈنگ اسپتال بلکہ ملک کے لیے بھی قابلِ فخر لمحہ ہے، کیونکہ اس سے مقامی اسپتالوں میں جدید نیورو سرجری کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مریضوں کو بین الاقوامی معیار کے علاج کی فراہمی ممکن ہوسکی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

امریکا نے عراق کی پارلیمانی انتخابات کی کامیابی پر مبارکباد دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکا کے خصوصی ایلچی برائے عراق مارک ساوایا عراق کی پارلیمانی انتخابات کی کامیاب تکمیل پر ملک کی عوام کو مبارکباد دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  ساوایا نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ انتخابات عراق میں جمہوریت اور استحکام کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہیں،  انہوں نے وزیراعظم محمد شیا السودانی کی حکومت کی تعریف کی کہ انہوں نے انتخابات کو وقت پر اور شفاف طریقے سے کرایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عراق ترقی اور خود مختاری کی جانب بڑھ رہا ہے۔

امریکا کے ایلچی نے مزید کہا کہ واشنگٹن عراق کی خود مختاری اور اصلاحات کی حمایت جاری رکھے گا اور نئی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی، توانائی اور ترقی کے شعبوں میں اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

عراق میں انتخابات 11 نومبر کو ہوئے، جن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 56.11 فیصد رہا۔ انتخابات میں 7,743 امیدوار میدان میں تھے، جن میں 2,247 خواتین بھی شامل تھیں۔ وزیراعظم السودانی کی قیادت میں تعمیر و ترقی اتحاد نے نو صوبوں، بشمول دارالحکومت بغداد، میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عراق میں روایتی طور پر اہم سیاسی طاقتیں کمیونٹی کی بنیاد پر تقسیم ہوتی ہیں: صدر کا عہدہ کرد کمیونٹی کے لیے، وزیراعظم کا عہدہ شیعہ کمیونٹی کے لیے، اور اسپیکر پارلیمنٹ کا عہدہ سنی کمیونٹی کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی عمارت میں آتشزدگی
  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا ریکارڈ، جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز
  • لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا ریکارڈ، جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز
  • اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری، پاکستان میں میڈیکل کے شعبے میں نئی تاریخ رقم
  • حاجی نبن شاہ لکھاری نہیں بلکہ ایک ادارہ تھا، علی حیدرچانڈیو
  • امریکا نے عراق کی پارلیمانی انتخابات کی کامیابی پر مبارکباد دی
  • طب کی دنیا میں انقلاب، اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل
  • اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل