رحیم یار خان: پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون حملہ، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔
پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رحیم یار خان
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔