خیرپور: سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ،پولیس اہلکارجاںبحق،2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
خیرپور(اوصاف نیوز) لاڑکانہ روڈ پر پیر احمد کے مقام پر سیشن جج سمکان احمد کی گاڑی پرفائرنگ ، ڈاکووں کی فائرنگ سے اہلکارمقبول احمد شیخ موقع پر شہیدہوگئےجبکہ اہلکار اقبال ملانو،صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔
اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے،شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ شہید اہلکار کی لاش کو ان آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا ہے۔
رابطہ کرنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے سماء کو بتایا کہ ابتدائی شواہد سے ملزمان ڈاکو تھے جنہوں نے گاڑی روکنے کے لئے فائرنگ کی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: ہوائی فائرنگ سے جشن آزادی کی خوشیاں غم میں تبدیل، 3 افراد جاں بحق، 82 زخمی
کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی اور ایک بزرگ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24 خواتین سمیت 82 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق عزیز آباد میں آٹھ سالہ بچی مرحا گھر کے باہر موجود تھی کہ اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
لیاری آگرہ تاج شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر معمر شہری جمعہ خان کو بھی اندھی گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔
کورنگی ساڑھے تین نمبر پر اسٹیفن نامی شخص کو نامعلوم سمت سے چلائی گئی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں چھ بچے، ایک بچی اور چوبیس خواتین شامل ہیں۔
فائرنگ کے یہ واقعات لیاری، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، لیاقت آباد، شریف آباد، سہراب گوٹھ، کورنگی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پیش آئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جشن منانے کے نام پر جان لیوا ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Post Views: 4