لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے دس بار ایسوسی ایشنز کو مجموعی طور پر پونے سات کروڑ روپے کی گرانٹ تقسیم کر دیں۔ ڈویژنل بار کو ایک کروڑ، ڈسٹرکٹ بار کو پچاس لاکھ اور تحصیل بار کو پچیس لاکھ روپے دیے گئے۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر وکلاء  کمیونٹی لاہور آئی جہاں مقامی ایم پی ایز کی موجودگی میں بار صدور اور جنرل سیکرٹریز کو چیکس دئیے گئے۔ صدر بار تلہ گنگ عامر محمود نیازی کو پچاس لاکھ، ڈی جی خان بار کے صدر عبدالغنی کو ایک کروڑ، گجرات بار کے جنرل سیکرٹری اشتیاق وڑائچ کو ایک کروڑ، شور کوٹ بار کے صدر اختر جہانیاں کو پچیس لاکھ، ساہیوال بار کے صدر ملک سعید احمد کو ایک کروڑ، مری بار کے صدر نذیر عباسی کو پچاس لاکھ، خانیوال بار کے صدر چوہدری افتخار کو پچاس لاکھ، راولپنڈی بار کے صدر سردار منظر بشیر کو ایک کروڑ، راجن پور بار کے صدر ندیم ثاقب کو پچاس لاکھ اور لودھراں بار کے صدر ملک اللہ نواز کو پچاس لاکھ کی گرانٹ کے چیک دئیے گئے۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر کہا کہ  پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر بارز کو گرانٹس دی جا رہی ہیں۔ ڈویژن، ضلع کے ساتھ ساتھ پہلی بار تحصیل بارز کو بھی گرانٹس دی جا رہی ہیں۔ فی میل بار روم کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ بار ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان گرانٹس سے بار کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ینگ وکلاء کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔ صدور بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کمیونٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بار ایسوسی ایشنز کو ایک کروڑ بار کے صدر

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم