راجن پور پولیس نے روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران کمسن بچے سمیت 2 مغوی بازیاب کرالیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ڈی پی او راجن پور کے مطابق بازیاب مغویوں کو 2 روز قبل اغوا کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں کے

پڑھیں:

کراچی: دو مختلف پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاءالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

دوسرا مقابلہ گلبرگ پولیس نے کریم آباد اپوا کالج کے قریب کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں سے فیض عباسی کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم سراج تھانے منتقل کیا گیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران بھی پستول، متعدد موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لی گئی ہے۔ دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور،فارم ہاؤس میں شیر کے حملے سے بچوں سمیت 3 افراد زخمی
  • فائرنگ و دیگر واقعات میں بچوں سمیت 14افراد ہلاک
  • کراچی: دو مختلف پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں مسمار
  • کراچی: ڈاکوؤں سے مزاحمت کے مختلف واقعات میں تین افراد فائرنگ سے زخمی
  • دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
  • کندھکوٹ، وارث علی کلوڑ کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کا احتجاج
  • دریائے سوات انسدادِ تجاوزات آپریشن آج پھر ہوگا
  • بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی، حساس ادارے کی کارروائی میں 2 پولیس اہلکار سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • رحیم یارخان: اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات، 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد اغوا