کچے اور پکے کے ڈاکووں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے، لطیف کھوسہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کچے اور پکے کے ڈاکووں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے، لطیف کھوسہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین کو کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھ لیا گیا ہے، ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے تو آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا عوام ہی حکمران ہیں، ہمارے ہاں بے راہ روی آگئی ہے، کچے اور پکے کے ڈاکووں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے۔لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ 180 سیٹیں جیتنے والا اڈیالہ جیل اور 17 سیٹیں جیتنے والا وزیراعظم ہے، اس سے پہلے ایسا ظلم نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لطیف کھوسہ
پڑھیں:
میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔
میانوالی میں پہلے الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سیلاب میں سب سے زیادہ خراب صورت حال گجرات میں ہے، اب ہم وہاں نیا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے لیکن محنت کرنا مشکل کام ہے اور کام کرنا پڑتا ہے، وزیراعلیٰ باہر نکلے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ کے ارکان سیلاب میں دن رات کام کر رہے ہیں، وزراء متاثرہ عوام کے درمیان ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء کو کہہ دیا ہے جب تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہیں مل جاتا، فیلڈ سے واپس نہیں آنا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ باقی صوبے میں سی ایم کام کرتا ہے نہ ہی سسٹم کام کرتا ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں، پہلی دفعہ سنا ہے کہ ناقدین کہہ رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کام کیوں کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کشتی میں بیٹھی تو تنقید ہوئی کہ چیف منسٹر کیوں بیٹھ گئیں، ڈوب جاتی تو؟ مجھے ناقدین کی بے بسی سمجھ آتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2022ء میں سیلاب آیا تھا تو اُس وقت کے وزیراعظم نے فضائی دورہ کیا، عینک ٹھیک کی اور کہا، اوہو بہت تباہی ہوئی ہے۔