عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی کارکن خاتون نے انکشاف کیاہے کہ انہیں عمران خان نے بیٹ پر اپنے دستخط کر کے دیئے تھے جس کی نیلامی کیلئے 5 اور 10 کروڑ روپے کی آفرز کی گئیں ہیں لیکن اسے بیچنے کا دل نہیں کرتا، یہ ہمارا عمران خان سے پیار ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈوی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ اور سلمان اکرم راجہ کے پاس آتی ہے اور ان کے آگے ایک بیٹ دستخط کیلئے کرتی ہے لیکن جب وہ بیٹ کو دیکھتے ہیں تو اس پر عمران خان کے دستخط موجود ہوتے ہیں۔
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ
عمران خان کے دستخط دیکھ کر سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ اس پر کسی اور کے دستخط نہ لو جبکہ خدیجہ شاہ کہتی ہیں کہ اسے خراب نہ کرو اس پر بانی کے دستخط موجود ہیں ، اس دوران ایک شخص ویڈیو بنا رہاہے اور خاتون سے پوچھتا ہے کہ اس پر عمران خان نے دستخط کب کیئے تھے ؟ خاتون جواب دیتی ہے کہ عمران خان جب لاہور سے ریلی لے کر چلے تھے اور 9 مارچ کو وزیرآباد میں انہیں ٹانگ پر گولی لگی تھی تو اس بیٹ پر انہوں نے اس ریلی سے دو روز قبل دستخط کیئے تھے ، جس پر ویڈیو بنانے والا شخص کہتاہے کہ آپ تو اس کی نیلامی بھی کر سکتی ہیں، خاتون جواب دیتی ہے کہ یہ ہمارا پیار ہے ، میرا دل نہیں مانتا اسے نیلام کرنے کیلئے ، نیلامی کیلئے لوگوں نے 5 اور 10 کروڑ تک کی آفرز کی ہوئی ہیں لیکن میں اسے کسی کو نہیں دینا چاہتی ۔
خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
گولی لگنے سے دو دن پہلے خان صاحب نے اس بیٹ پر دستخط کیا تھا، ابھی تک 5 سے 10 کروڑ روپے تک آفرز آئے ہیں
لیکن اس بیٹ کو بیچنے کا دل نہیں کر رہا
ایک غریب خاتون کارکن کی گفتگو ❤️ pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے دستخط
پڑھیں:
زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
کراچی:ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے جائیداد، زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ بھی کی لیکن ایس آئی یو نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔
امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے، ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کر چکا ہے، گرفتار ملزمان کو ریکی کرنے پر 90 ہزار سے 2 لاکھ کی رقم ملتی تھی، رقم آن لائن جاز کیش اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی جاتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔