یروشلم: اسرائیل نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ کو کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مصر میں فلسطینی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ رفح کراسنگ پیر کے روز دوبارہ کھول دی جائے گی تاکہ مصر میں مقیم فلسطینی غزہ واپس جا سکیں۔

تاہم، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "رفح کراسنگ فی الحال بند رہے گی"۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اس وقت کیا جائے گا جب حماس اپنے وعدوں پر عمل کرے گی، جن میں یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک پر عمل درآمد شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق، دو سالہ تباہی اور جنگ کے بعد غزہ میں روزانہ اوسطاً 560 ٹن خوراک داخل ہو رہی ہے، جو اب بھی ضرورت سے کہیں کم ہے۔

یاد رہے کہ رفح کراسنگ مئی 2024 میں اسرائیلی افواج کے قبضے کے بعد بند کر دی گئی تھی، تاہم 2025 کے آغاز میں عارضی جنگ بندی کے دوران مختصر مدت کے لیے کھولی گئی تھی۔ دو سال کی بمباری اور ناکہ بندی کے باعث غزہ میں خوراک، ادویات اور رہائش کی شدید قلت برقرار ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے، پوپ لیو

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے۔

ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت اسرائیل اس حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم اسے ہی واحد حل سمجھتے ہیں۔

پوپ لیو نے مزید کہا کہ ویٹیکن کی اسرائیل کے ساتھ دوستی بھی ہے اور وہ دونوں فریقوں کے درمیان مُصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایسا حل تلاش کیا جاسکے جس میں ہر ایک کے لیے انصاف شامل ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اسرائیل-فلسطین اور یوکرین-روس تنازعات پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو شروعات سے ہی فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے رہے ہیں، جبکہ اسرائیل کا حمایتی ملک امریکا بھی فلسطینی ریاست کی حمایت کا عندیہ دے چکا ہے۔

پوپ لیو نے یہ مختصر آٹھ منٹ کی پریس کانفرنس ترکیہ کے تین روزہ دورے کی تکمیل پر دی تھی، جو مئی میں روحانی پیشوا منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے دورے پر تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کی فلسطین میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تین فلسطینیی شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی ملٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے چالیس جنگجوؤں کو شہید کردیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں، سرنگوں کے اوپر کے علاقے اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہیں، جنوبی غزہ کے ٹنل نیٹ ورک میں موجود جنگجوؤں سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

حماس نے جنگجوؤں کے محفوظ راستے کے لیے ثالث ممالک سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا ڈرائونا خواب کیا ہے؟
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان
  • سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو شام میں عدم استحکام سے گریز کی سخت تنبیہ
  • غزہ کی شکار گاہ میں جنگ بندی کا ڈھکوسلا
  • دو ریاستی حل ہی تنازع کا واحد حل ہے: پوپ لیو
  • عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
  • فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر احتجاج، ویڈیو
  • دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے، پوپ لیو
  • آزاد فلسطینی ریاست ہی واحد حل ہے، پوپ لیو کا دو ٹوک اعلان