خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق اسکواڈ کو جدید تربیت، جدید ترین اسلحہ اور تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا ہے۔
سی پی او کے مطابق ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار شامل ہوں گے جنہیں دور فاصلے پر چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
یہ فورس ابتدائی طور پر جنوبی اضلاع، مالاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے، جبکہ موسمِ سرما میں اہلکاروں کو تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان، چین کی مشترکہ مشق شروع: دفاعی شراکت کی مضبوط روایت کا تسلسل، آئی ایس پی آر
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق وارئیر- IX کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو طرفہ پاکستان چین سالانہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا نواں ایڈیشن ہے، جو دو آہنی دوستوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔ مشق کا باضابطہ آغاز یکم دسمبر 2025 ء کو نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف میجر جنرل بیان شیامِنگ تقریب میں موجود تھے۔ اس سال وارئیر-IX کا بنیادی فوکس کاؤنٹر ٹیررزم آپریشنز ہیں، جس کے دوران پاک چین افواج کے درمیان ربط اور ہم آہنگی میں اضافہ، جدید جنگی مہارتوں کو نکھارنا، پروفیشنل صلاحیتوں کی بہتری اور انسداد دہشت گردی سے متعلق بہترین طریقہ کار کا تبادلہ ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد پر مبنی دہائیوں پر محیط سٹرٹیجک شراکت داری کا حصہ ہے۔ مشترکہ مشق وارئیر-IX دونوں ممالک کے مضبوط ملٹری ٹو ملٹری تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم کی واضح مثال ہے۔ مشق کے آئندہ دنوں میں مختلف کائونٹر ٹیررازم ڈرلز اور مربوط آپریشنز کیے جائیں گے، جن کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت دینا ہے۔