وفاقی اور پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے مسائل حل نہیں کیے: مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیے ہیں، سیلاب 2025 سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کُل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51 ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے۔
7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، مزمل اسلم
مزمل اسلم نے کہا کہ اس سال عید پر پہلی بار 30 فیصد مال مویشی کراچی سے واپس گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ چاول کی پیداوار میں 6 سے 12 لاکھ ٹن تک کمی آئی ہے۔
مزمل اسلم نے خبردار کیا کہ سیلابی نقصانات کے باعث برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی میں تقریباً 1 فیصد کمی متوقع ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نومبرمیں4.41لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا،اے پی سی ایم اے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری کردیا۔
ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 41 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ فروخت ہوا ۔ سیمنٹ کی مقامی فروخت 2 فیصد سے زائد اضافے سے ساڑھے 35 لاکھ ٹن رہی ۔ نومبر میں سیمنٹ کی برآمد ساڑھے 26 فیصد کم ہوکر 5.9 لاکھ ٹن رہی ۔ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی فروخت ساڑھے 11 فیصد بڑھ کر 2.25 ٹن رہی ۔ جولائی سے نومبر سیمنٹ کی مقامی فروخت 14.7 فیصد بڑھ کر 1.75 ٹن رہی ۔ سیمنٹ کی برآمد مالی سال کے پانچ ماہ میں 40 لاکھ ٹن برقرار رہی ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ڈیوٹی اور ٹیکسز میں ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعت دوست پالیسیاں بنائے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔