خلیج کیمبے پر موجود کم دباؤ شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا، کراچی میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی:
خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ گجرات (انڈیا) پر موجود کم دباؤ کا علاقہ مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد محکمہ موسمیات نے سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب مشرق میں سوراشٹرا، گجرات کے قریب ہے، امکان ہے کہ یہ نظام مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا جبکہ رات یا کل صبح تک خلیج کَچھ کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔
سازگار ماحولیاتی حالات، سمندر کی سطح کا درجہ حرارت، کم یا اعتدال پسند ونڈ شیئر اور بالائی سطح کے ڈائیورژن کی وجہ سے، کل تک سسٹم کے مزید شدت سے ڈپریشن میں جانے اور ابتدائی طور پر مغرب پھر جنوب مغرب کی سمت بڑھنے کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، بدین، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
مٹیاری کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں آج اور کل بارش ہو سکتی ہے۔
سمندری حالات 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ناہموار اور بہت ناہموار رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
پی ایم ڈی کا سائیکلون وارننگ سینٹر، کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امکان ہے کا امکان مغرب کی
پڑھیں:
کراچی میں بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے ای چالان حالیہ دنوں غیر معمولی طور پر شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مسلسل مطالبے کے بعد پولیس حکام اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ سندھ میں مختلف خلاف ورزیوں کے ای چالان جرمانوں میں کمی کی تجویز زیرِ بحث ہے، اور اس حوالے سے سندھ حکومت سے مشاورت بھی جاری ہے۔ امکان ہے کہ بعض جرمانوں کی رقم میں آئندہ ہفتے کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
افسر کے مطابق یہ کوئی مستقل رعایت نہیں ہوگی، بلکہ مخصوص مدت کے لیے چند خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں نرمی جبکہ انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جا سکتی ہے۔
پولیس حکام اگلے ہفتے سے اس سلسلے میں شہریوں کے لیے ایک جامع آگاہی مہم شروع کرنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔