کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں تقویت مل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سسٹم مزیدشدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ سسٹم کل تک شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سسٹم کے بحیرہ عرب میں آنے کے بعد سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے جس کے باعث، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، مٹھی اور عمرکوٹ میں اس سسٹم کے زیر اثر آج اور کل بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے، شہر میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زائد رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بارش کا امکان کا امکان ہے کے بعد
پڑھیں:
بھارتی گجرات پر ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات
فائل فوٹو۔بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا واضح کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔
کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے سمندر میں انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے یہ سسٹم 340 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف ہے۔ سسٹم جنوب مغرب میں عمان کی جانب رہے گا جو چند روز میں گہرے سمندر میں اختتام کو پہنچے گا۔