Jasarat News:
2025-11-18@21:31:55 GMT

کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں 3 اکتوبر تک بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں 3 اکتوبر تک بارش کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات نے منگل کی رات سے 3 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباو¿ اس وقت بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہے جو مغرب اور شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، مرطوب ہوائیں شمال مشرقی بحیرہ عرب سے
سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، ٹنڈوالٰہیار اور بدین میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد، جامشورو، کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص کے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

سندھ: 4 برس کے دوران کاروکاری قرار دیکر 466 خواتین سمیت 595 افراد قتل

سندھ میں 4 برس کے دوران کاروکاری قرار دے کر 595 افراد کو قتل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران 595 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کردیا گیا جن میں 466 خواتین اور 129 مرد شامل ہیں۔سندھ پولیس کے ریکاڈ کے مطابق سال 2022 میں 102 واقعات میں 114 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا جن میں 89 خواتین اور 25 مرد شامل تھے، سال 2023 میں کاروکاری کے 151 واقعات میں 167افراد قتل کیے گئے جن میں 135 خواتین اور 32 مرد شامل تھے۔سال 2024 میں کاروکاری کے 132 واقعات میں 152 افراد کو قتل کیا گیا جن میں 123 خواتین اور 29 مرد شامل ہیں۔سال 2025 کے 10 ماہ کے دوران (ماہ اکتوبر تک) صوبے میں کاروکاری کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 162 افراد کو قتل کیا گیا، مقتولین میں 119 خواتین اور 43 مرد شامل ہیں۔ریکارڈ کے مطابق کاروکاری قرار دے کر قتل کرنے والے ملزمان میں 294 ملزمان مقتولین کے شوہر، والد، والدہ، بھائی، بیٹے، بیٹی اور بہنیں ہیں، 204 دیگر رشتہ دار جبکہ 16 پڑوسی، دوست اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 4 برس کے دوران کاروکاری کے واقعات میں ملوث ملزمان میں 171 مقتولین کے شوہر، 33 مقتولین کے باپ، 77 مقتولین کے بھائی، 5 مقتولین کے بیٹے، 2 مقتولین کی بہنیں، 2 مقتولین کی والدہ اور 4 مقتولین کی بیٹیاں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں برف باری کا خطرہ‘ زرد انتباہ جاری
  • بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • سندھ: 4 برس کے دوران کاروکاری قرار دیکر 466 خواتین سمیت 595 افراد قتل
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • کراچی میں بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
  • سندھ : ڈینگی سے 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد جاں بحق
  • سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان
  • روہڑی سرکل ٹیم کی کروڑوں روپے منشیات برآمد کرنے پرمبارکباد