ٹروپیکل سائیکلون کے حوالے سے پہلا وارننگ الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کے حوالے سے پہلا وارننگ الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج کمبے اور بھارتی ریاست گجرات کے قریب ایک کم دباؤ کا نظام موجود ہے جو آئندہ چند روز میں شدت اختیار کرسکتا ہے۔
ہوا کا کم دباؤ یکم اکتوبر کے قریب شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں داخل ہوسکتا ہے اور اس کی شدت تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ سمندری طوفان سے پاکستان کے کسی ساحلی علاقےکوکوئی خطرہ نہیں لیکن اس کے باوجود سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روہڑی سرکل ٹیم کی کروڑوں روپے منشیات برآمد کرنے پرمبارکباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ نارکوٹس کنٹرول سندھ روہڑی سرکل کی ٹیم نے اے ای ٹی او قمرالدین سیال کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر سینٹرل جیل روڈ سکھر پر کاروائی کرتے ہوئے ریو گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 100 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کے دوران ایک خاتون مسمات نازیہ سمیت 4 ملزمان شیر محمد، شاہد اور حاجی محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق ملزمان محکمہ کسٹمز کی جعلی نمبر پلیٹ اور وردی کا استعمال کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے جسے ناکام بنادیا گیا۔ دوسری جانب سے صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے کامیاب کاروائی پر روہڑی سرکل کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔