امریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا اور اسرائیل، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے ایکسیوس کے رپورٹر باراک راویڈ نے اتوار کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ یہ پیش رفت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے۔راویڈ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ عہدیدار نے مزید کہا کہ حماس کو ابھی اس پر اتفاق کرنا باقی ہے۔اس سے قبل دن میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پیر کو اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں غزہ امن منصوبے کی تجویز کو حتمی شکل دے سکیں گے۔رائٹرز اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے: مریم نواز ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے، سب کچھ بند: مطالبات کیا ہیں؟ نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کرنے کے ٹرمپ کے

پڑھیں:

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ

ریاض:

سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے، وہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دفاعی معاہدوں کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کریں گے۔

عرب اور امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی سامان فروخت کیے جانے سے متعلق معاہدوں کا امکان ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ابراہم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، فلسطین کا دو ریاستی حل یقینی بنانا ہوگا، سعودی ولی عہد
  • اسرائیل کی جنگ معاہدے کی خلاف پرعالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسنا ک ہے
  • ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، محمد بن سلمان
  • ولی عہد اور ٹرمپ کی ملاقات: سعودی عرب ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننے کے لئے تیار
  • سلامتی کونسل ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے حق میں قرارداد منظور،حماس کی مخالفت، پاکستان کی حمایت
  • غزہ: اسرائیلی حملے‘ 3 شہید‘ متعدد ز خمی‘فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی‘ نیتن یاہو
  • امریکا نے سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • فلسطینی ریاست کا قیام قبول نہیں: سلامتی کونسل اجلاس سے قبل اسرائیل نے مخالفت کردی