اجتجاج سب کا حق، انتشار سے معیشت کو نقسان پہنچتا ہے ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کر رہا ہے اور اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار طلباء اور اساتذہ سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے اور یہاں کے تمام اعشاریے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی۔ آزاد کشمیر کے 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری ملازم ہیں، احتجاج سب کا حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔ احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔ پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا اور آج بھی فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا مستقبل ‘‘کشمیر بنے کا پاکستان’’ ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا سیاست سیاستدانوں کا کام ہے۔ آزاد کشمیر میں مہنگائی کی شرح کم بجلی اور آٹا سستا ہے۔ اگر آپ لوگوں کے مسائل ہیں تو سسٹم میں آئیں‘ بات چیت کریں۔ کشمیر پھل لگا کر پورے خطے کو پھل فراہم کر سکتا ہے۔ کشمیر تو دینے والا ہاتھ بنے گا‘ کشمیریوں کے ہر مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے طلبہ سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے کہا
پڑھیں:
کسان خوشحال ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی، احسن اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-01-11
نارووال (صباح نیوز) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر کسان خوشحال ہوگا کسان خوشحال ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی ملک کی معیشت مضبوط ہو گی تو دفاع مضبوط ہوگا۔ محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام جناح ہال میں حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اورپاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جہاں اللہ نے دریا، پہاڑ، چاروں موسم اور خوبصورت دھرتی عطا کی ہے، پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا نام پہلے 10 ممالک میں ہوتا ہے مگر پیداواریت میں ہمارا شمار کم ترین ممالک میں ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم آج بھی روایتی طریقوں سے جڑے ہیں جبکہ دنیا نے جدید طریقوں سے پیداوار میں اضافہ کیا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جدید طریقوں کے پروگرام شروع کردیئے ہیں، اور گرین ٹریکٹرسیکم کی تقسیم بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہاکہ گرین ٹریکٹر سکیم سے چھوٹے زمینداروں کی حوصلہ افزائی ہوگی تاکہ ملکی پیداوار میں بھرپور اضافہ ہوسکے اس سے لاگت کم اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
نارووال:ـ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاشتکاروںمیں گرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کررہے ہیں