تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سٹی42:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی مختلف ایئرلائنز کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی دونوں پروازیں شامل ہیں۔
کراچی سے عیس ابابا جانے والی ایئرپلن کی پرواز ET-695، قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز QR-611، اومان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز WY-324 اور ایمریٹس کی دبئی جانے والی پرواز EK-609 منسوخ کر دی گئی ہے۔
لاہور؛ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 213 ملزمان گرفتار
اسی طرح ایئرسیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی دو پروازیں PF-125 اور PF-123، کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PK-306 اور کوئٹہ جانے والی پرواز PK-310 بھی متاثر ہوئی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پروازوں کی منسوخی ایئرلائنز کی اندرونی وجوہات کے باعث کی گئی ہے اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل پروازوں کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔
سب انسپکٹر کو قتل کرانے کی سازش کا کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت کنفرم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 جانے والی پرواز کراچی سے
پڑھیں:
برطانیہ جانے والوں کےلیےبڑی خوشخبری ، اہم اعلان ہوگیا
پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازیں رواں ماہ سے بحال کی جارہی ہیں۔ ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہوسکی ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لندن اوربرمنگھم کے لیے بھی سروسزشروع ہوں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد کمیونٹی کو سہولت ملے گی جو طویل عرصے سے براہ راست فضائی سروس کی بحالی کے منتظر تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پروازوں کی بحالی نہ صرف مسافروں کے لئے آسانی پیدا کرے گی بلکہ تجارتی اور سماجی روابط کو بھی فروغ دے گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں کئی برس سے معطل تھیں، تاہم اب پرمٹ ملنے کے بعد دوبارہ آپریشن شروع ہونے جا رہا ہے جو ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔