data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کابل میں حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ایئرپورٹ بھی بند ہوگیا ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش نے نہ صرف اندرون اور بیرون ملک رابطے منقطع کر دیے ہیں بلکہ بینکنگ، آن لائن تعلیم اور دیگر اہم خدمات کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد روزمرہ کی سرگرمیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ کی صورتحال بھی اس فیصلے کے بعد غیر معمولی ہو گئی ہے۔ مسافروں کے مطابق کابل ایئرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رک چکی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کابل آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی پروازوں کا اسٹیٹس ’نامعلوم‘ ظاہر کیا گیا۔

ایک مسافر کو ایئرپورٹ پر بتایا گیا کہ جمعرات سے پہلے کوئی پرواز ممکن نہیں، جبکہ دیگر مقامی افراد کے مطابق پیر کی شام سے ہی پروازیں بند کی جا چکی ہیں۔ اس صورتحال نے سفر کرنے والے افراد کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

طالبان حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی بندش پر باضابطہ وضاحت تاحال سامنے نہیں آئی۔ صرف اتنا کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پیر سے نافذ ہوا ہے اور اگلے حکم تک برقرار رہے گا، تاہم اس غیر متوقع اقدام نے عوام میں بے چینی اور تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد اور ملتان ائرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-08-17
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی سالانہ آڈٹ میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز کا بھی جائزہ شامل تھا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان
  • سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • اسلام آباد اور ملتان ائرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • حیدرآباد: پبلک اسکول روڈ پر پڑنے والے گڑھے کا منظر ، گڑھا رہائشیوں اور مسافروں کیلیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
  • پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23گھنٹے تاخیر کا شکار
  • افغانستان میں دو دن کے مکمل بلیک آؤٹ کے بعد موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال 
  • لسبیلہ، مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
  • افغانستان میں انٹرنیٹ پر کوئی پابندی عاید نہیں‘ طالبان
  • پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی