شاہ محمود باہر آ کر عمران خان کی مرضی کے خلاف کچھ نہیں کریں گے، سلمان اکرم
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی باہر آ کر بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، جو بھی ہدایات ہونگی وہ صرف اسی پر عمل کریں گے، 14 اگست کے پروگرام کو ہم احتجاج کا نام نہیں دے رہے، ہمارے لوگ پاکستان کی آزادی کے جشن میں باہر نکلیں گے۔
اڈیالہ جیل کے قریبی داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آج وہ حالات نہیں جو قائد اعظم کا خواب تھا، ہمارے کارکنان چودہ اگست کے روز پاکستان اور بانی پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ آزاد نہیں، ہمیں بھی وہ سیاسی آزادیاں حاصل نہیں جو آئین میں درج ہیں، جو سزائیں دی جا رہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہ اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، دو پولیس والوں کو پیش کرکے سزاوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد ان کا کیا کردار ہوگا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، پی ٹی آئی میں صرف بانی کا حکم چلتا ہے، پاکستان میں جو نظام رائج ہے وہ جمہوریت سے متصادم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔