گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی خبروں پر زین احمد کا بیان بھی آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
فیشن ڈیزائنر زین احمد نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم، زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو کر دی گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت، میں نے پاس ورڈز تبدیل کر دیے ہیں، اب سب کچھ نارمل ہے۔ اپنے اس بیان کے بعد زین احمد نے اپنی شادی کی تصاویر بحال کرتے ہوئے آئمہ بیگ کو دوبارہ فالو کر لیا جس سے مداحوں کی پریشانی کم ہو گئی، دوسری جانب آئمہ بیگ اب بھی اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کو فالو کر رہی ہیں۔ بعد میں زین احمد نے جوڑے کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں آئمہ بیگ فخر سے اپنی ہیرے کا رنگ دیکھ رہی ہیں۔ خیال رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی شادی 5 اگست 2025 کو کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئمہ بیگ
پڑھیں:
پشاور میں ہوائی فائرنگ، دولھا نے حوالات کی سیر کر لی
پشاور:تھانہ انقلاب کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنا دولھے کو مہنگا پڑ گیا اور پولیس نے انہیں حوالات کی سیر کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں شادی میں دوستوں کی مستی دولھے پر بھاری پڑ گئی اور پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ پر ان کی گرفتاری ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پشاور، مردان اور چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کی پاداش پر17 دولھے گرفتار ہوئے ہیں۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہے اور اسحلہ کلچر کے خاتمے کے لیے ہوائی فائرنگ کو پہلے ختم کرنا ہوگا۔