Daily Pakistan:
2026-06-03@03:52:17 GMT

عمران خان نے جیل میں صحافی اعجاز احمد سے معافی مانگ لی 

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

عمران خان نے جیل میں صحافی اعجاز احمد سے معافی مانگ لی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر خبریں جاری ہیں کہ عمران خان نے جیل میں صحافی اعجاز احمد سے تلخ رویے پر معذر ت کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رضوان غلزئی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’’عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی اعجاز احمد سے معذرت کی اور کہا کہ میں میڈیا کی مشکلات سے واقف ہوں ،میڈیا مجبور ہے ،میں میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کے بالکل خلاف نہیں ہوں، اگر اس دن آپ کو میری بات سے دکھ پہنچا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ‘‘

پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل جائے،کیا کافی ہے کیا ناکافی یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے،جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس

میں میڈیا کی مشکلات سے واقف ہوں ،میڈیا مجبور ہے ،میں میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کے بالکل خلاف نہیں ہوں، اگر اس دن آپ کو میری بات سے دکھ پہنچا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں صحافی اعجاز احمد سے معذرت کرلی۔ pic.

twitter.com/DujaCVN1IE

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 8, 2025

اسی تناظر میں مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے صحافی ثاقب بشیر نے بتایا کہ ’’جیل میں صحافی اعجاز احمد سے عمران خان نے بات کرتے ہوئے دو تین دفعہ معذرت کی تو اعجاز صاحب نے عمران خان کے جواب میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے بھی آپ سے آگے سے بات کرنی چاہیے تھی جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بہنوں نے بھی معذرت کی‘‘۔

غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا: اسحاق ڈار

یاد رہے کہ یہ خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے صحافی اعجاز احمد کو تلخ الفاظ کہے جس پر بعدازاں صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے واک آوٹ بھی کیا گیا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد بھی پاس کی گئی تھی ۔

آج جیل میں صحافی اعجاز احمد سے عمران خان نے بات کرتے ہوئے دو تین دفعہ معذرت کی تو اعجاز صاحب نے عمران خان کے جواب میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے بھی آپ سے آگے سے بات کرنی چاہیے تھی جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا اطلاعات کے مطابق صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بہنوں نے بھی معذرت کی https://t.co/CHf31H8VS2

— Saqib Bashir (@saqibbashir156) October 8, 2025

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صحافی اعجاز احمد سے عمران خان جیل میں صحافی اعجاز احمد سے کرتے ہوئے میں میڈیا معذرت کی

پڑھیں:

ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے طول پکڑنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈیا اور ممکنہ طور پر اپنی ہی انتظامیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ وہ بارہا یہ پیش گوئی کرتے رہے ہیں کہ موجودہ تنازع جلد ہی حل ہو جائے گا۔ تنازع کے آغاز پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ صرف چند دن جاری رہے گی، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ معاملہ چند ہفتوں میں حل ہو جائے گا، تاہم جنگ طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کے خاتمے کے آثار تاحال واضح نہیں ہیں، اس کے باوجود ٹرمپ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ معاہدہ قریب ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا، صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر اس مؤقف کا اعادہ کر رہے ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، لیکن اگر بات چیت کسی نتیجے تک نہ پہنچی تو امریکا اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم