آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، بجٹ وزارت خزانہ کے تحت بننے والا ٹیکس پالیسی بورڈ بنائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، رکن کمیٹی نے کہا کہ وزیر خزانہ صاحب ٹیکس کلکشن کلاشنکوف سے نہیں ہوتی، تاجروں کے ساتھ تاجروں والا برتاؤ کریں، طالبان یا دہشت گردوں کی طرح برتاؤ نہ کریں۔
متاثرہ شہری کی وکیل نے کہا کہ ایف بی آر نے صدر کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کرکے حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کی، وفاقی محتسب کے فیصلوں کو صدر کے پاس چیلنج کیا جاتا ہے، اس پر صدر احکامات جاری کرتا ہے، اس بارے میں وزیر اعظم اور وزارت قانون کی واضع ہدایات ہیں۔
متاثرہ شہری کی وکیل نے کہا کہ وفاقی محتسب اصلاحاتی ایکٹ 2013 کے صدر مملکت کے احکامات پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کی جانب سے بھی تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں، صدر کے احکامات کو چیلنج کرکے ایف بی آر نے قانون کی واضع خلاف ورزی کی ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ اگر معاملہ گڈز کی کلاسیفیکیشن کا ہے تو یہ ایف ٹی او آرڈیننس کی جوریزڈکشن میں نہیں آتا، اگر کلاسیفیکیشن کا معاملہ ہے تو پھر ایف ٹی او نہیں لینا چاہئے اور یہ معاملہ متعلقہ فورم کے پاس جانا چاہیے۔
اس کیلئے کراچی میں ایف بی آر کی کلاسیفیکیشن کمیٹی بھی قائم ہے وہ گڈز کی کلاسیفیکیشن کے معاملات ہی دیکھتی ہے، ہم یہ کہتے ہیں کہ سیکشن 19کے تحت تمام وزارتیں اور ڈویژنیں صدر کی جانب سے ایف ٹی او کے فیصلے برقرار رکھنے کے احکامات پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے۔
وکیل متاثرہ شہری نے کہا کہ اگر ہر کوئی ایف ٹی او کے فیصلوں پر صدارتی احکامات کو چیلنج کرنا شروع کردے گا تو پھر اس ادارے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب یہ عدالت نہیں ہے، ہم اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس پٹیشن آئی ہوئی ہے اسے نمٹانا ہے ابھی جو باتیں ہورہی ہیں پچھلی میٹنگ میں بھی ہوئی ہیں۔
وکیل متاثرہ شہری نے کہا کہ ایف ٹی او کے فیصلوں کے خلاف ریفرنسز کے معاملات میں صدر بطور ایپلٹ پاور کے طور پر آرڈر پاس کررہا ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ متاثرہ شہری کے وکیل کا موقف آگیا، ایف بی آر سے بات کرکے ان کا بھی موقف لے کر پھر اس پر کوئی تجویز دوں، اس پر کچھ وقت دیں۔
سینیٹر افنان نے کہا کہ ایف بی آر نے مجھے پہلے یہ بتایا تھا کہ آپ نے اکاؤنٹس میں انٹری غلط کی ہے، ایف بی آر نے یہ میرے خلاف کوئی پہلا جھوٹا کیس نہیں بنایا، اس سے پہلے بھی بنائے ہیں، میں کیس لڑ کر ایف بی آر سے جیتا ہوا ہوں، ایف بی آر سیاسی بنیادوں پر نوٹس جاری کرکے تنگ کررہا ہے۔
ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن حامد عتیق سرور نے کہا کہ اگر سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ہے تو میرے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے اور میرے افسر کے خلاف بی کاروائی ہونی چاہیے، سینیٹر افنان اپیل دائر کریں، اگر ایپلٹ فورم ان کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو ہمیں کیا مسئلہ ہوسکتا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے کل پانچ سو ملین ڈالر کے یوروبونڈ کی ادائیگی کردی ہے، جو ہم بات کرتے ہیں کہ میکرو اکنامک استحکام آگیا ہے یہ اس کی عکاس ہے، اگلے یوروبونڈ کی پیمنٹ بھی بروقت کی جائے گی، نومبر کے آخر تک افتتاحی پانڈا بونڈ جاری کردیا جائے گا، یہ ہمیں کچھ سال پہلے کرلیا چاہیے تھا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، ورچوئل ایسٹ بل کے بارے میں ابھی قائمہ کمیٹی کے 16 سوالات آئے ہیں، ان سوالات کے تحریری جواب بھی ہیں اور ہم ابھی بھی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
رکن کمیٹی نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر سے پالیسی الگ کرکے وزارت خزانہ کے تحت پالیسی بورڈ بنانے کا اقدام اٹھایا ہے جو کہ احسن اقدام ہے، یہ پہلے بھی کوشش کی گئی مگر عمل نہیں ہوسکا، ابھی درخواست ہے کہ پالیسی بورڈ کو فعال بنائیں، اس سے پہلے پالیسی بورڈ کی کوئی ایک میٹنگ نہیں ہوئی، ابھی جو پالیسی بورڈ بنایا جائے وہ فعال ہونا چاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اب پالیسی کو ایف بی آر سے نکال دیا گیا ہے، اب ایف بی آر صرف ٹیکس کلکشن پر فوکس کرے گا، ابھی وزارت خزانہ کے تحت جو ٹیکس پالیسی بورڈ بن رہا ہے اکنامک ویلیو کے تحت پالیسی بنائے گا، اگلا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، بجٹ یہ پالیسی بورڈ بنائے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پہلے جون میں بجٹ پیش ہونا ہوتا تھا اور ایک مہینہ پہلے دربار لگا کر بیٹھ جاتے تھے، ایک مہینے میں بجٹ سازی پر کیا مشاورت ہوسکتی ہے، اب یہ پالیسی بورڈ پورا سال بجٹ سازی کے بارے میں مشاورت کرے گا، ٹیکس پالیسی بورڈ کا آفس تکمیلی مراحل میں ہے، اس سے اوپر ایک ایڈوائزری بورڈ قائم کریں گے، اس ایڈوائزری بورڈ میں ماہرین بھی ہونگے نجی شعبے سے بھی لوگ لئے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایڈوائزری بورڈ اگرچہ بائنڈنگ نہیں ہوگا مگر مشاورت ضرور ہوسکے گی، سگریٹ ،بیوریج، شوگر سمیت جو بھی شعبہ ہو جہاں بھی کارروائی ہورہی ہے، اسے ہم نے خفیہ نہیں رکھنا، اگر کہیں غلط ہورہا ہے تو اس کی نشاندہی کریں، ہم اس کو دیکھیں گے۔
رکن کمیٹی سینیٹر دلاور نے کہا کہ میں خود تمباکو کا زمیندار ہوں، اس سال تین سو روپے کلو میں تمباکو خریدنے کو کوئی تیار نہیں ہے، اس مرتبہ تمباکو کی بمپر فصل ہوئی ہے مگر خریدنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
رکن کمیٹی نے سوال کیا کہ جو ریونیو شارٹ فال آیا ہے اس سے آئی ایم ایف سے بات چیت پر کوئی اثر تو نہیں پڑے گا؟، وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیشگی اقدامات اور اسٹرکچرل بینچ مارکس پر بات چیت ہورہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
سینٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اگر ورچوئل ایسٹ بل کو ایسا قانون بنانا ہے جس سے معیشت کو فروغ ملے اور ان ریگولیٹڈ سیکٹر ریگولیشن میں سجائے تو اس بل کو سادہ اور بہتر بنائیں، ایسا قانون نہ بنائیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات وزیر خزانہ نے کہا کہ کے بارے میں ابھی نے کہا کہ اگر ایف بی آر نے متاثرہ شہری پالیسی بورڈ ایف بی آر سے کے احکامات رکن کمیٹی ایف ٹی او بنائے گا کے تحت
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔