ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہونگے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہوں گے،عمران خان کے لیے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں ، ججز اور پراسیکیوشن کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو غلط بیانی سے ایک کمرے میں لے جاکر ویڈیو لنک میں ان کی حاضری لگوائی گئی ۔ ویڈیو لنک میں 3 بار پیش کیا گیا مگر مجھے کوئی آواز نہیں آئی کہ کیا ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے سیل سے بالکل باہر نہیں نکلیں گے۔ نہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی ٹرائل ہے، جس میں وکلا کے بغیر میں پیش نہیں ہوں گا۔
بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا رہا ہے،میں نے کسی سے معذرت نہیں کی ،محسن نقوی
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے لیے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں ۔ یہ ججز اور پراسیکیوشن کو نہیں کرنی چاہیے ۔ ہم امید کرتے ہیں عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملے گا۔ یا وہ کورٹ میں پیش ہوں گے یا کورٹ ان کے پاس اڈیالہ جیل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی خبر کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ نہ ہمارے پاس ایسی کوئی خبر ہے نہ ہمارے وکلا کو کچھ پتا ہے۔
اس موقع پر علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان پر جعلی اور بوگس مقدمہ بنایا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 8 اکتوبر کو چارج فریم کرنے کیلئے فکس کی گئی ہے۔ چالان کی نقول عدالت نے تقسیم کیں، وہ آج وصول کر لی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان پر چارج لگایا گیا کہ وہ عمران خان سے ملیں اور ان سے ملنے کے بعد میڈیا پر آکر گفتگو کی ۔ علیمہ خان نے جو بھی میڈیا سے گفتگو کی وہ قانونی تھی اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی ۔ عمران خان کا ویڈیو لنک سے ٹرائل آئینی و قانونی حقوق کے خلاف ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کے خلاف پٹیشن ہائیکورٹ میں پیر کو لگی ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت کا مہمان آبی پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کا اعلان
قبل ازیں 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں علیمہ خان اپنی بہنوں نورین خان اور ڈاکٹر عظمی خان کے ساتھ انسداد دہشت گردی عدالت پہنچیں، جہاں انہیں چالان کی نقول دی گئیں۔ آئندہ سماعت پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اڈیالہ آمد سے قبل انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی کے باہر علیمہ خان کی گفتگو
????عمران خان نے ہمیں بتایا کہ مجھے غلط بیانی کر کے دھوکہ دے کر ساتھ والے کمرے میں لے گئے اور کہا یہ فون لیں اور بات کریں میں نے کہا مجھے نا تو کوئی نظر آ رہا ہے نا ہی آواز آ رہی ہے تو مجھے پتہ چلا یہ میری… pic.
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہ عمران خان عمران خان کا ویڈیو لنک نے کہا خان کے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی مزار شہید ڈاکٹر پر حاضری
نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے غیور امامیہ نوجوانوں کو آئی ایس او کی صورت میں ایک شاندار پلیٹ فارم دیا ہے، یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ہی فکر کا نتیجہ ہے کہ کراچی سے گلگت اور لاہور سے پشاور تک کے امامیہ نوجوان ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین الحسن شیرازی نے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے رفیق امجد کاظمی ایڈووکیٹ اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے غیور امامیہ نوجوانوں کو آئی ایس او کی صورت میں ایک شاندار پلیٹ فارم دیا ہے، یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ہی فکر کا نتیجہ ہے کہ کراچی سے گلگت اور لاہور سے پشاور تک کے امامیہ نوجوان ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے جو فکر نوجوانوں کی دی تھی، ہم اس عظیم فکر کوآنیوالی نسلوں تک منتقل کریں گے۔