بھارت: الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری میں بی جے پی کی مدد کر رہا ہے،راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لو ک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھارتی الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری کے ذریعے ملک میں جمہوریت کو منظم طورپر ختم کرنے کیلئے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کررہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد سے ووٹر چوری میں ملوث ہے، شفافیت سے انکار اور ثبوت مٹا رہا ہے، جس سے ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹر فہرستوںمیں بڑے پیمانے پر جعلی ووٹروں کااندراج کیاگیاہے اور حالیہ انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کے ذریعے بی جے پی کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بھارت میں حال ہی میں منعقد ہونے انتخابات کی ساکھ پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اور بھارت بھر کے کروڑوں لوگوں کو شبہ تھا کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ضرور ہے۔ اوپینین پول اور ایگزٹ پول کچھ کہتے تھے ،تاہم نتائج کچھ اور آتے تھے۔ مدھیہ پردیش، ہریانہ، مہاراشٹرکے انتخابات کے نتائج اس کی واضح مثال ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حالیہ انتخابات کے بعد دعویٰ کیا کہ ساڑھے پانچ بجے کے بعد بڑی تعدادمیں لوگوں نے ووٹ ڈالے جبکہ ہمارے پولنگ بوتھ کے ورکرز نے بتایا کہ کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن سے جب پولنگ اسٹیشنوں کے باہر کی ویڈیوز طلب کی گئی تو جواب دیا گیا۔ ویڈیوز 15دن کے بعد ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹ ڈالنے سے قبل بھارت بھر میں ایک دن پولنگ ہوتی تھی ۔ مگر اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے باوجود مہینوں تک یہ عمل جاری رہتا ہے ۔راہل گاندی نے کہاکہ مہاراشٹر میں گزشتہ پانچ مہینوں میں جتنے ووٹروں کا اندراج کیاگیاہے اتنا گزشتہ پانچ سال سے میں نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا میں ہمارا اتحاد فتح حاصل کرتا ہے لیکن اسمبلی انتخابات میں ہمیں شکست ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب الیکشن کمیشن سے نئے ایک کروڑووٹروں کے اندراج کی تفصیل طلب کی گئی تو کوئی جواب نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں ووٹ چوری کے ثبوت مٹانا چاہتا ہے۔ وہ بی جے پی کی مدد کر کے انتخابی نظام کو تباہ کر رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد
پڑھیں:
جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم
ملتان:سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا۔