کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک)جماعت اسلامی لاہور نے الزام لگایا تھا کہ پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ نے چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی پر دھاوا بول کر متاثرینِ سیلاب کے خیمے زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جھوٹی خبروں کے ذریعے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین کو ریلیف دینے کا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے 7 لاکھ 60 ہزار متاثرین کو بروقت ریسکیو کیا، جو کوئی معمولی کام نہیں۔ متاثرین کے ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ کلینک آن ویلز نے طبی امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ صوبہ تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے اور اسی پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، لیکن ایک مخصوص ٹولہ مشکل وقت میں بھی سیاست کر رہا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب
---فائل فوٹومحکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک ہی رات میں دو بار سرکاری سِیل توڑنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹ سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے، غیر قانونی اسٹوریج اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، صنعتی اسموگ کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن جاری رہے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحول سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، سِیل توڑنے والے صنعتی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔