اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس لوٹنے لگے۔ کئی خاندان وہی راستے طے کر رہے ہیں جہاں سے وہ پہلے سمندر کے کنارے یا دوسرے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوئے تھے۔
دھول میں اٹی سڑکوں پر ایک لمبا قافلہ غزہ شہر کی جانب رواں دواں تھا، جو چند روز قبل شدید حملوں کا نشانہ بنا تھا۔ شیخ رضوان کے رہائشی اسماعیل زیدہ نے کہا، ”اللہ کا شکر ہے میرا گھر ابھی کھڑا ہے، مگر آس پاس سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔
رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی دوپہر 12 بجے نافذ ہو گئی۔ حکومت نے جمعے کی صبح حماس کے ساتھ معاہدے کی توثیق کی اور کہا گیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر لڑائی روک دی جائے گی۔
  معاہدے کے تحت حماس 72 گھنٹوں میں 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔ اس کے بدلے اسرائیل 250 طویل المدت قیدیوں کے ساتھ ساتھ جنگ کے دوران غزہ میں پکڑے گئے 1,700 افراد بھی رہا کرے گا۔
 جنگ بندی کے ساتھ ہی غذائی اور طبی امداد کے ٹرک غزہ پہنچنے لگے تاکہ خیموں میں رہنے والے لاکھوں متاثرین کو ریلیف پہنچایا جا سکے۔ غزہ میں امدادی ٹرکس رفح بارڈر کراسنگ کے مصری پوائنٹس سے داخل ہوئے۔
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے مطابق اسرائیلی افواج کچھ بڑے شہری علاقوں سے پیچھے ہٹیں گی، مگر وہ اب بھی علاقے کا تقریباً نصف حصہ کنٹرول میں رکھیں گی۔
 اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو نے کہا کہ فوج اس وقت تک رہے گی جب تک علاقہ غیر مسلح نہ ہو اور حماس ہتھیار نہ ڈال دے۔
 مقامی سطح پر کچھ مقامات سے فوج پیچھے ہٹی تو کہیں ٹینکوں کی گولہ باری جاری رہی۔ خان یونس کے مشرقی علاقوں میں کچھ دستے واپس گئے، نصیرات کیمپ میں بھی بعض فوجی اپنی پوزیشنیں خالی کر کے سرحد کی جانب گئے۔ ساحلی شاہراہ سے غزہ سٹی تک جانے والے راستوں سے بھی عسکری پوزیشنیں ہٹائی گئیں۔
واپس جانے والوں میں مہدی سقالہ کا کہنا ہے کہ ”گھر تو بچا نہیں، مگر اپنے ملبے تک پہنچ جانا بھی تسکین ہے۔“ کئی خاندان ملبے میں رہ گیا سامان یا دیواروں پر لکھے نام دیکھ کر اپنے گھر تلاش کر رہے تھے۔
 حماس کے جلاوطن رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ انہیں امریکہ اور دیگر ثالثوں کی جانب سے جنگ ختم ہونے کی ضمانت ملی ہے اور معاہدے کے تحت اسرائیل تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدی رہا کرے گا، سرحدی راستے کھولے جائیں گے اور انسانی امداد کو مکمل رسائی دی جائے گی۔
 اس جنگ نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھائی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اثر ڈالا۔ گذشتہ دو سال کے دوران اندازاً 67,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ حماس کے حملے (7 اکتوبر 2023) میں تقریباً 1,200 افراد مارے گئے اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

اب بھی تقریباً 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے زندہ ہونے کی امید ہے، جبکہ 26 کی موت کا شبہ ہے اور دو کے بارے میں معلومات نہیں۔
 اسرائیلی کابینہ نے جمعے کی صبح اس جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا ”خاکہ“ منظور کیا۔ کابینہ اجلاس میں امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شریک تھے۔
 ایک اسرائیلی سرکاری اہلکار نے بتایا کہ منظوری کے فوری بعد جنگ بندی شروع ہو جانی چاہیے اور فوج کو آئندہ 24 گھنٹوں میں متفقہ حد تک پیچھے ہٹنا ہوگا۔
ادھر، اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیر کو ہونے والے دورہ اسرائیل کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق ہزاروں اہلکار سڑکوں پر تعینات ہوں گے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ یروشلم اور ملک کے وسطی حصوں کی طرف جانے والی کچھ سڑکیں بند رہیں گی، جبکہ تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ اور یروشلم کے فضائی حدود میں کسی بھی ڈرون یا ہوائی جہاز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی طرف

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم