دبئی پولیس نے سنیما میں ملی 17,000 درہم کی رقم واپس کرنے والی 8 سالہ بچی کو اعزاز سے نوازا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)دبئی پولیس نے 8 سالہ مصری بچی لیلیٰ جمال رمضان کو سنیما میں 17,000 درہم کی گمشدہ رقم ملنے پر اسے واپس کرنے کے اقدام پر اعزاز سے نوازا۔ لیلیٰ نے یہ رقم اپنے خاندان کے ہمراہ الراشدیہ پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر برائے کرمنل انویسٹی گیشن، نے لیلیٰ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دیانتداری جیسے اقدار کو فروغ دینا معاشرے کے لیے سودمند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے سامنے اس بچی کو اعزاز دینا دبئی پولیس کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں مثبت کرداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ادھر، الراشدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعید حمد المالک نے بتایا کہ لیلیٰ نے یہ رقم اس وقت پائی جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ سنیما میں ٹکٹ خریدنے کے دوران بینچ پر بیٹھی ہوئی تھی۔(جاری ہے)
اس نے فوری طور پر والد کو مطلع کیا، اور پھر خاندان نے رقم پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ اتفاق سے، رقم کا مالک بھی اسی وقت پولیس اسٹیشن میں رقم گم ہونے کی رپورٹ درج کروا رہا تھا اور اسے پوری رقم واپس ملنے پر حیرت اور خوشی ہوئی۔ میجر جنرل المالک نے کہا کہ اس بچی کو اعزاز دینا اس کے مثبت عمل کو اجاگر کرنے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس اسٹیشن
پڑھیں:
بیٹی کی لاش 20 برس فریزر میں محفوظ رکھنے والی ماں گرفتار
جاپان میں پولیس نے جمعرات کو 75 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش پچھلے 20 سالوں سے فریزر میں محفوظ رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 بچوں کو قتل کرکے لاشیں برسوں تک سوٹ کیس میں چھپانے والی ماں پر جرم ثابت
پولیس کے مطابق تفتیش کاروں نے منگل کو ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی صوبے میں رہائش پذیر خاتون کییکو موری کے گھر میں ایک ڈیپ فریزر کے اندر ایک بالغ خاتون کی لاش دریافت کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق موری نے لاش کی شناخت اپنی بیٹی مکی کو کے طور پر کی جو سنہ 1975 میں پیدا ہوئی تھی اور اب 50 سال سال کی ہوتی۔
ترجمان نے بتایا کہ لاش کی سڑن بڑھ رہی تھی اور موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
موری ایک رشتہ دار کے ہمراہ منگل کو خود پولیس کے پاس گئی اور بتایا کہ وہ لاش کو فریزر میں رکھتی رہی ہے۔
مزید پڑھیے: تیسری بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی لاش کہاں سے ملی؟
جب پولیس نے موری کے ساتھ گھر کا معائنہ کیا تو لاش فریزر کے اندر منہ کے بل گھٹنوں کے بل پڑی ہوئی تھی۔
موری کو لاش کو اس طرح فریزر میں رکھ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موری نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ گھر میں بدبو پھیل رہی تھی۔
موری کی کئی اولادیں ہیں تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ان بچوں نے اپی ماں کے حوالے سے کیا بیان دیا۔
مزید پڑھیں: چینی جوڑے کو باکس میں ملنے والی پاکستانی لڑکی نے سوشل میڈیا مداح سے شادی کیوں کی؟
ترجمان کے مطابق موری اپنے شوہر کی اسی ماہ موت کے بعد اکیلی رہ رہی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیٹی کی لاش ٹوکیو جاپان فریزر میں لاش ماں اور بیٹی