دبئی اسلامی بینک پاکستان نےمحمد علی گلفراز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل) دبئی اسلامک بینک متحدہ عرب امارات (ڈی آئی بی) کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنی ہے، جس نے جناب محمد علی گلفراز کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
جناب گلفراز ایک بین الاقوامی بینکاری ایگزیکٹو ہیں جو برطانیہ، یورپ اور پاکستان میں کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری، حکمت عملی، رسک مینجمنٹ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں 25 سال سے زیادہ کا بین الاقوامی اور مقامی تجربہ رکھتے ہیں۔
دبئی اسلامی بینک پاکستان لمٹیڈ میں شمولیت سے قبل جناب گلفراز بینک آف خیبر کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں انہوں نے بڑے ڈیجیٹل، گورننس اور آپریشنل ٹرانسفارمیشن اقدامات کی قیادت کی۔
(جاری ہے)
ان کے عالمی بینکاری کے سفر میں میزوہو کارپوریٹ بینک (لندن، برطانیہ) میں ایک دہائی سے زیادہ شامل ہے، جہاں انہوں نے برطانیہ، آئرلینڈ اور نارڈک ممالک کے لئے کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے بینک آف امریکہ (لندن، برطانیہ) کے ساتھ 12 سال سے زیادہ وقت گزارا، گلوبل کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ میں پرنسپل کے عہدے تک پہنچے۔ مزید برآں ، انہوں نے فوجی فاؤنڈیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ، جہاں انہوں نے کمپنیوں کے وسیع پورٹ فولیو میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور بورڈ کی مصروفیات کی نگرانی کی۔اپنے نئے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گلفراز نے کہا: "دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے، جو ایک مضبوط اور متحرک گروپ کا حصہ ہے جو دنیا کا سب سے ترقی پسند اسلامی مالیاتی ادارہ بننا چاہتا ہے۔ میں جدت طرازی اور صارفین کی توجہ کے کلچر کے ذریعے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے بینک کی مضبوط بنیادوں کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔
جناب گلفراز کیڈٹ کالج حسن ابدال کے سابق طالبعلم ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس سے اکنامکس میں بی اے اور ایگریکلچرل و مینیجرئیل اکنامکس (فنانس) میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے لندن، ٹوکیو اور سان فرانسسکو میں متعدد پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز بھی مکمل کیے ہیں۔
یہ تقرری ڈی آئی بی پی ایل کی قیادت کو مضبوط بنانے، جدت طرازی کو فروغ دینے اور پاکستان کے اسلامک فنانس سیکٹر میں اسٹریٹجک ترقی کے عزائم کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بینک پاکستان جناب گلفراز انہوں نے
پڑھیں:
ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، رانا ثنااللہ نے بھارت کو خبردار کردیا
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ابدالی میزائل کے تجربے کو پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے کئی گنا بہتر ہے اور بھارت کو پاکستان کے گزشتہ تجربات کو یاد رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی جارحیت میں پہل چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا تو ہماری افواج اور قوم ہر طرح کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
مشیر وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ’مردِ مومن‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ہر وقت جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رانا ثنااللہ نے قوم پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے دشمنوں خصوصاً بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے قومی جذبات کو برقرار رکھیں کیونکہ مودی پاکستان کی آزادی، سلامتی اور معیشت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت پاکستان کی معیشت کی بحالی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدہ منسوخ کروانے اور مالی امداد کی قسط رکوانے کے لیے سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی ہی کوششیں ’گالم گلوچ بریگیڈ‘ کی طرف سے کی جاتی رہیں جو ملک کو دیوالیہ کرنے کے قریب لے گئی تھیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ انڈیا پہلگام واقعے کو کشمیریوں پر ظلم و ستم کے لیے استعمال کررہا ہے لیکن کشمیری حقِ خودارادیت لے کر رہیں گے اور کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں کہ پاک بھارت تنازع آگے نہ بڑھے، وزیر دفاع خواجہ آصف
رانا ثنااللہ نے کہاکہ پاکستان نہ صرف اپنے عوام کے تحفظ کا خواہاں ہے بلکہ بھارتی عوام کے لیے بھی خیرسگالی کے جذبات رکھتا ہے۔ اگرچہ خوشحالی ابھی پوری طرح نہیں آئی لیکن پاکستان درست سمت میں گامزن ہے اور یہ ملک انشااللہ کامیاب ہو کر آگے بڑھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ رانا ثنااللہ مشیر وزیراعظم مودی سرکار وی نیوز