مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی کابھارت کی مذمت میں اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: عمان کے مفتیِ اعظم ممتاز عالم دین شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے دوران مساجد کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا کہ پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے سے بھارتی حملوں کا بھرپور دفاع کیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھروں، نمازیوں اور بے گناہوں پرحملے ناقابل برداشت ہیں اورہم ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کومزید استقامت عطا فرمائے اورظالموں کومغلوب کرے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
انہوں نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ وہ باہمی اتحاد برقراررکھتے ہوئے ہردشمنی کا مقابلہ مشترکہ طور پر کریں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے سورۂ روم کی آیت 47 کا حوالہ دیا: “اور مومنوں کی مدد ہم پرلازم ہے”۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔