پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب دینے کے لیے 200فیصد تیار ہیں، پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے.
(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کا اتحاد فطری ہے، دونوں اسلام مخالف ہیں، ان کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وزیر دفاع نے کہا کہ دوست ملک کھل کرپاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور آٓذربائیجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ہے، بھارت کے قریب ترین حلیف بھی اس کاساتھ نہیں دے رہے، پاک فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور سرحد پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی بھرپور جوابی کارروائی اس وقت بھی جاری ہے، ہم اس قت دنیا کے تمام ضروری ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، خلیجی ممالک کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں، نائب وزیراعظم کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششوں کو مزید تیز کر کے موثر بنانے کی ضرورت ہے، اب تک ایک سے دو ممالک نے ہلکی پھلکی حمایت کی ہے، ہمارے دوست بالکل صراحت کے ساتھ اس وقت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں. خواجہ آصف نے کہا کہ مدارس اور اس کے طلبہ ہماری ثانوی دفاعی لائن ہیں انہوں نے کہا کہ دوروزسے شروع کیے گئے ڈرون حملے ہماری اہم لوکیشنز لینے کے لیے کیے گئے تھے، ڈرون حملوں کو انٹرسیپٹ اس لیے نہیں کیا گیا تاکہ ہماری لوکیشنز ٹریس نہ ہوں، جب ڈرونز مناسب فاصلے پر آئے تو انہیں مار گرایا خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں جو جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے، اب بھی جوابی کارروائی رات دن جاری ہے، اس وقت ہماری افواج بہترین پوزیشن میں ہیں، پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہیں قوم مطمئن رہے ہم اپنے دفاع کے لیے 200 فیصد تیار ہیں. انہوں نے کہاکہ پا کستانی قوم کو اطمینان ہونا چاہئے کہ انڈیا کے عزائم کو ملیا میٹ کیا جاچکا ہے، انڈیا کے عوام اور سیاست کے حوصلے پست ہوئے ہیں، پوری قوم افواج کے پیچھے کھڑی ہے اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بہادری کےساتھ دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتے ہیں مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور بھرپور حکمت عملی سے جواب دیا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، دوست ممالک کے دورے کرنے چاہیے، ملک میں ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کو شہری دفاع کی ذمہ داری دے دی ہے آج ملک بھر میں یوم دفاع منارہے ہیں، 11مئی کو پشاور، 15 کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت پر دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،سرحدوں کے دفاع اور ملکی سالمیت کے لئے پوری قوم متحد ہے. انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے،انڈیا کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی قوم باقی معاملات پر بھلے مختلف رائے رکھتی ہو تاہم سرحدوں کی حفاظت اورملکی دفاع وسالمیت پرپوری قوم متحد ہے اوراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بری،فضائیہ اور بحری افواج کو کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اوردندان شکن جواب دیا ہے. حنیف عباسی نے کہا کہ آج ہم نے دشمن کو پیغام دینا ہے کہ شہادت مومن کے لئے مطلوب و مقصود ہے حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے ہر موقع پہ بزدلی کے ساتھ رات کے وقت حملہ کیا،آج پوری پاکستانی قوم اپنے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے،گجرات کے قصائی نے صرف مسلمانوں کے خون سے ہاتھ نہیں رنگے حنیف عباسی نے کہا کہ مودی نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں، سکھوں کا خون بہایا،بھارت نے ہمارے بچوں، خواتین کو نشانہ بنایا مگر ہم نے ان کے ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا،بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ بھی رچایا. حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے،نیپال، آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ میں بھارت دہشت گردی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی کر رہا ہے اس کے ثبوت موجود ہیں،بھارت کے سہولت کاروں کو بھی تنبیہ کی تھی،جو بھی دہشت گردی میں ملوث ہوا ہمارے ایک سپاہی کے بدلے سو ماریں گے،آج بھارتی فوجی بلبلا رہے ہیں،بھارت پراپیگنڈہ کر رہاہے کہ ایف 16 گرایا، آپ اس کے پاس سے نہیں گزر سکتے ہم نے تہیہ کیا ہے کہ ہم نے بدلہ لینا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم وقت اور جگہ کا تعین کر کے بدلہ چکائیں گے،ہم دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دہشت گردی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت میں بی جے پی کی حکومت ہو، دہشت گردی ہوتی ہے،وہاں ہر الیکشن میں ڈرامہ کیا جاتا ہے ہم نے بھارتی سندور کو ان کے لئے تندور بنایا ہے وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں ہم نے نہ شہیدوں کے مجسمے گرائے نہ 9 مئی کیا جو پاکستان سے کمائی کرکے باہر بیٹھ کر ملک دشمنی کر رہے ہیں وہ غدار ہیں ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلتیں تو درکنار شودر ہندو بھی محفوظ نہیں، پاکستان کے ہندو تو شکر کریں کہ وہ بھارت کے مقابلے میں کہیں محفوظ ہیں. سنجے پروانی نے کہا کہ مودی کا بھارت ہندوں نے بھی کبھی سوچا نہیں تھا انہوں نے کہا کہ سیکولر انڈیا اب انتہا پسند انڈیا میں بدل چکا ہے، مودی پہلگام طرز کے فالس فلیگ آپریشن کرنے کا ماہر ہے پی ٹی آئی کے رکن شاہد خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں تقریروں سے لگ رہا ہے ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن کون لوگ ہیں جنہوں نے آج بھی عمران خان کو جیل میں رکھا ہوا ہے عمران خان کو جیل میں رکھ کر آپ قوم سے یکجہتی کی توقع نہیں کر سکتے، قوم آپ کے ساتھ اس وقت تک نہیں جب تک آپ اس کے محبوب لیڈر کو جیل سے نہیں نکالیں گے میرے لیڈر کو آپ جیل میں رکھیں اور عوام آپ کے ساتھ ہوں ایسا نہیں ہو سکتا بھارت سے جنگ ہوگی تو ہم عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، یہ تو ملک کے عوام کو جنگ میں دھکیل کر لندن بھاگ جائیں گے نوازشریف سے مودی کے خلاف ایک بیان دلوا کر دکھا دو لیکن پاکستان ہمارا ہے اور ہم نے ادھر ہی رہنا ہے، ہم وطن کا دفاع کریں گے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مصباح الدین نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا مقابلہ اس جاہل اور بزدل دشمن سے ہے جس نے ہمارے وجود کو تسلیم نہیں کیا ہم پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اور نا ہم جنگ چاہتے ہیں لیکن جنگ ہوئی تو ہم پاکستان کیلئے لڑیں گے ہمارے علاقے سے معدنیات کو نکالا جا رہا ہے لیکن ہمارے علاقے میں کوئی سہولت نہیں دی جا رہی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حنیف عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ نے کہا کہ بھارت انہوں نے کہا کہ ساتھ کھڑے ہیں کے ساتھ کھڑے پاکستان کی نے بھارت پوری قوم بھارت کے بھارت نے دنیا کے میں ہیں پاک فوج رہے ہیں کہ پاک رہا ہے فوج کے
پڑھیں:
عمران خان نے جنید اکبر کو ہدایت کی کہ سارا فوکس تحریک پر رکھیں، علیمہ خانم
بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے ، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔راولپنڈی میں علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی، بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں، بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جو لوگ پچھلی ملاقات کے لیے گئے تھے انہوں نے جھوٹ بولا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ کوئی پالیسی ان کے بغیر منظور نہیں ہو گی، کوئی ایپکس کمیٹی میں اجازت کے بغیر نہیں جائے گا، انہوں نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے کہ سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ لوگ اس وقت بھرپور تحریک چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں، انہوں نے الیکشن ٹریبونلز میں جانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، نہ کسی سے کوئی بات ہو رہی ہے ، بانیٔ پی ٹی آئی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ، ان کی صحت بھی ٹھیک ہے ۔علیمہ خانم نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے خود سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت بھارت کے ساتھ تناؤ پر ڈرامے کر رہی ہے ، عمران خان نے بتایا ہے انہوں نے فیصل چوہدری سے پوچھا کہ تم کیسے اندر آ جاتے ہو؟