آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر شعبے میں بھارت کا بھرپور مقابلہ کررہی ہیں،آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ چین کےساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے،ہم عرب ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،ایران کے وزیر خارجہ دو روز قبل پاکستان آئے،اسحاق ڈار کا قطرسعودی عرب اور چین سے روزانہ رابطہ ہے،مولانا نے درست کہا سفارتی روابط مزید تیز ہونے چاہئیں۔
مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان
خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ صرف ایک دوممالک نے بھارت کی حمایت کی ہے،کچھ ممالک غیرجانبدار، باقی تمام پاکستان کے حامی ہیں،آج بھارت کے ساتھ اس کے قریبی اتحادی بھی نہیں ہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے کسی سویلین علاقے کو نشانہ نہیں بنایا،پاکستان نے صرف ملٹری ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے،پاکستان کے عوام آرام کریں، پاک فوج پاکستان کی حفاظت کررہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں دینی طلبا ہماری دوسری دفاعی لائن ہیں،مدارس کے طلبا کو شہری دفاع کیلئے 100فیصد استعمال کیا جا سکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ بھارت کی دفاعی قوت ہم سے کئی گنا بڑی ہے،ہم نے بھارت کے 5طیارے گرائے، یہ فضائی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے،ہم نے بھارتی ڈرونز کو مار گرایا،خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اتفاق رائےسےہم معاملے پر گفتگو کریں گے،وزیراعظم نے واشگاف انداز میں قومی اتحاد کا پیغام دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،افواج پاکستان بہادری سے بارڈرز پر ملک کا دفاع کررہی ہیں،ہم بھارت کو جواب دینے کیلئے 200فیصد تیار ہے،فوج کے پیچھے قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف وزیر دفاع
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی: حنیف عباسی
— فائل فوٹووفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی، بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
حنیف عباسی نے یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا، وہ جذبۂ ایمانی سے سرشار ہیں جس طرح وہ دشمن پر ٹوٹ پڑا دنیا نے دیکھا، ہمیں اپنی فوج پر فخر کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کا دفاعی نظام تباہ اور ایکسپوز کردیا ہے۔
وزیرِ ریلوے نے مزید کہا کہ یہاں ایک نسل پیدا ہوئی تھی جو کہتے تھے فوج کو اپنا کام نہیں کرنا آتا، دنیا نے دیکھا فوج نے اپنا کام کس کامیابی کے ساتھ کیا، حالیہ صورت حال میں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کر دیا، یہ شہباز شریف کی دانشمندی تھی پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، عالمی میڈیا آج پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کر رہا ہے، ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ انڈیا نے حملہ کرکے بچوں اور خواتین کو شہید کیا، ہم نے جب حملہ کیا ان کے میزائل اسٹوریج اور ملٹری انسٹالیشن تباہ کیں، بھارت دہشتگردی کا شور مچا رہا ہے تو بی ایل اے کے پیچھے کون ہے؟
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہماری سوچ نواز شریف سے شروع اور نواز شریف پر ہی ختم ہوتی ہے، مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی طویل تاریخ ہے۔ مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے، مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اپنے لیڈر اور پارٹی کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہا ہے، مریم نواز نے بھی ہمت کے ساتھ اپنے والد کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، راولپنڈی میں ویمن چلڈرن اسپتال 10 ارب روپےکی لاگت سے جلد مکمل کریں گے، نالہ لئی ایکسپریس وے بھی مکمل کریں گے۔