ایف بی آر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اکاؤنٹ سے 94 کروڑ ٹیکس کاٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایف بی آر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے بنک اکائونٹ منجمد کرکے ٹیکس کی مد میں 94کروڑ روپے وصول کر لئے۔ ایف بی آر نے 94کروڑ روپے سال 2019-20 کے لئے انکم ٹیکس کی مد میں وصول کئے ہیں۔ 2023ء میں ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف بورڈ نے ایف بی آر کے فیصلے کے خلاف متعلقہ کمیشن میں اپیل کر دی جس کے بعد تین رکنی کمیشن نے گزشتہ ہفتہ عید سے قبل بورڈ کے خلاف فیصلہ دیدیا۔ ٹیکس چھوٹ غلط تھی، بورڈ کو ٹیکس دینا ہو گا۔ جس کے بعد بورڈ کو فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنا تھی تاہم بروقت اپیل نہ ہونے کے باعث ایف بی آر نے 2019-20 کی مد میں بورڈ اکائونٹ منجمد کرکے 94کروڑ روپے کاٹ لئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے اکائونٹس ذرائع کے مطابق بورڈ کو سالانہ انویسٹمنٹس سے منافع اور کرایہ پانچ ارب روپے حاصل ہوتے ہیں، جبکہ اخراجات ساڑھے 4ارب روپے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے 94کروڑ روپے کی رقم ضبط ہونے کے بعد بورڈ کو تقریباً 50کروڑ روپے کا خسارہ ہوگا۔ جس سے بورڈ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: 94کروڑ روپے ایف بی ا ر بورڈ کے کے خلاف بورڈ کو
پڑھیں:
کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔