City 42:
2025-11-03@10:53:59 GMT

بجٹ آتے ہی  پختونخوا میں مہنگائی کا طوفان

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

سٹی42:  بجٹ آتے ہی مہنگائی کی بجلیاں عوام پر ٹوٹ پڑیں لیکن یہ مہنگائی صرف ایک مخصوص علاقے مین ہی رپورٹ ہو رہی ہے۔دکانداروں نے کموڈٹیز کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے اور قیمتوں کو قابو رکھنے کی ذمہ دار  انتظامیہ خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے۔

پشاور میں مصدقہ اطلاعات کے مطابق دوکانداروں نے از خوقد  دودھ اور دہی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ پشاور میں ہی  چینی کی قیمت بھی راتوں رات بڑھا دی گئی ہے۔

 یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

 پشاور میں شیر فروشوں نے دودھ کی اور دہی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو خودساختہ اضافہ کردیا ہے جس کے بعد دودھ 260 روپے فی کلو اور دہی 270 روپے فی کلو  کی ناقابلِ برداشت قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہری مہنگا دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں اور انتظامیہ کو بد دعائین دے رہے ہیں۔ 

شہریوں نے بتایا  کہ پہلے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی مقررہ قیمتوں ہر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا اب دوکانداروں نے بجٹ کا بہانہ بنا کر دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خودساختہ 20 روپے بڑھا دہے ہیں حالانکہ وفاقی حکومت کے بجٹ میں ایسی کوئی بات ہی نہیں جس سے دودھ اور دہی کی قیمت بڑھے، عوام کہتے ہیں کہ صوبائی انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، لیکن صوبائی انتظامیہ اس صورتحال سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

محکمہ بلدیات نے480ارب کی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ تیار کرلیا

چینی کی قیمت کو پر لگا دیئے

بجٹ پیش ہوتے ہی پشاور میں تاجروں نے چینی کی قیمت کو پر لگا دیئے۔ بجٹ میں چینی کی قیمت بڑھانے والی کوئی بات نہیں تھی لیکن پشاور اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں چینی کی قیمت راتوں رات  200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی کی بوری آٹھ ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 ہول سیلز میں چینی 175 روپے پرچون میں 180 روپے سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گرمی میں چینی کے استعمال میں اضافے کے بعد اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

آج دوکاندار گاہکوں کو یہ بتاتے پائے گئے کہ چینی کی قیمت بجٹ کی وجہ سے بڑھی ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان مین وفاقی حکومت کے بجٹ کے بعد چینی کی قیمت میں کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا۔

 چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عید سے پہلے خریدے گئے پرانے اسٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 60 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اور دہی کی قیمت دودھ اور دہی کی کی قیمتوں میں چینی کی قیمت روپے فی کلو پشاور میں میں چینی رہی ہے کے بعد رہا ہے

پڑھیں:

ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فائل فوٹو

 ادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی