اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان پر سی ڈی اے میں جعلی تعلیمی اسناد اور جعلی سرٹیفکیٹ پر نوکریاں لینے کا الزام ہے۔

ملزمان نے جعلی دستویزات پر سیکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر، ڈرائیور اور ٹیوب ویل آپریٹر کی نوکریاں حاصل کیں۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے سی ڈی اے میں گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک نوکریاں حاصل کیں، ملزمان کو صوبائی میرٹ کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے میں خلاف قانون کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سی ڈی اے میں

پڑھیں:

اسلام آباد میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 45 گاڑیاں بند، 560 چالان جاری

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 18 ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2330 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 45 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 560 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو چالان جاری کیا گیا۔ ون وے کی خلاف ورزی پر 15 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ حمایوں نے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی کی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ محفوظ، منظم اور قانون دوست ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔#WeRIslamabadPolice #ICTP #ITP… pic.twitter.com/unQ1LYoeVB

— Islamabad Police (@ICT_Police) December 3, 2025

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔ شہری کالے شیشے فوری طور پر ہٹا دیں اور صرف ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑی چلاتے وقت ڈرائیونگ لائسنس لازماً ہمراہ رکھیں۔ ان کے مطابق یہ جاری مہم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں فینسی نمبر پلیٹس کالے شیشے

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت
  • ایف ائی اے کی بڑی کاروائی ، سی ڈی اے کے56 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،؟ ایف آئی آر و تفصیلات سب نیوز پر
  •  جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
  • اسلام آباد حادثہ: ہائیکورٹ جج کی ماورائے عدالت تصفیے کی کوششیں، صحافی اسد ملک کا انکشاف
  • اسلام آباد میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 45 گاڑیاں بند، 560 چالان جاری
  • سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے ملازمین کی تعلیمی اسناد ایچ ای سی سے تصدیق کرانے کا حکم
  • اسلام آباد میں گاڑیوں پر بلیک پرنٹڈ پیپرز اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری
  • حیدرآباد: بھاول زور کے رہائشی سرکاری نوکریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں