پی ٹی آئی ملک میں افراتفری چاہتی ہے،عون چودھری
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد( آن لائن )استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء اور وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور جلائو گھیرائو چاہتی ہے،عوام کے سامنے مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ملک اور افواج پاکستان کا امیج تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،پی ٹی آئی کا بیانیہ مقبول نہیں بلکہ ملک اور افواج کیخلاف ہے جس کے ذریعے نفرت کے بیج بوہے جا رہے ہیں، معرکہ حق کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، یہ ٹولہ نہیں چاہتا کہ ملک میں استحکام آئے اور یہ ترقی کرے،ہم انکا مقابلہ کرینگے اور اور انہیں بے نقاب کرینگے ، عون چودھری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جب تک فرقہ واریت کا خاتمہ نہیں ہوتا قوم کو اکٹھا نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم کا علما کنونشن سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں علما کی دعاؤں اور فیلڈ مارشل کی قیادت کی بدولت اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی۔
اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی بے مثال کوششیں معرکۂ حق میں ہماری کامیابی کے پیچھے تھیں۔ شہدا کے لواحقین کے چہروں پر اعتماد دیکھنے کو ملتا ہے، اس سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیے: علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق
وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ نہیں ہوگا اور ایک دوسرے کے پیچھے نماز ادا نہ کرنے کی تلقین کی جاتی رہے گی، تب تک قوم کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔ اس محفل میں قوم میں یکجہتی پیدا کرنے کے عزم کا اظہار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی حوالے سے خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے عسکری اور سیاسی قیادت نے بھرپور کوششیں کیں، لیکن دہشت گردی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ علما نے پاکستان بنانے میں قائداعظم کا ساتھ دیا تھا، اور پاکستان کے قیام کے بعد توقع تھی کہ اس کی بدولت دنیا بھر میں اسلام کا چرچا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: معرکہ حق میں بھارت کے خلاف فتح سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وزیراعظم نے کہا کہ شب و روز محنت سے پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ پوری قوم کو قومی معاملات پر یک جان ہونا ہوگا۔ دشمن حیرت میں ہے اور دوست ممالک خوش ہیں کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔ ایسے میں اگر افواج کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی افواج کا دفاع کریں۔
اس موقع پر ملک بھر سے علما اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف علما علما کنونشن