پڈعیدن،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈوالٰہیار،عالمی انسداد بدعنوانی کے موقع پر آگاہی ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)عالمی انسدادِ بدعنوانی ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفیٰ لغاری کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ ٹنڈوالہیار کی جانب سے ایک بھرپور آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا مقصد ضلع بھر میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنا، شفافیت کے فروغ کا مؤثر پیغام پہنچانا اور عوام کو بدعنوانی کے معاشرتی نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو، میڈم وردہ نایاب نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار شہریار حبیب، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ حماد علی زرداری، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری شہزادو عمیر جروار، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات خالد حسین کمبوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مونس احمد راہوجو محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی، این جی اوز کے نمائندگان، معزز شہریوں اور مقامی صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو میڈم وردہ نایاب نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی صرف مالی کرپشن تک محدود نہیں بلکہ یہ معاشرے کے ہر شعبے کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی اور بہتر حکمرانی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی نہ کی جائے اور اداروں میں شفافیت کو یقینی نہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمات میں بہتری، میرٹ پر فیصلے اور شفافیت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار شہریار حبیب نے کہا کہ کرپشن معاشرے کیلئے ناسور بن چکی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم رشوت اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک معاشرہ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشوت لینا اور دینا دونوں سنگین برائیاں ہیں اور اسی بدعنوانی سے معاشرتی بگاڑ جنم لیتا ہے۔ اس آگاہی ریلی کا مقصد عوام میں کرپشن کے خاتمے کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری کرپشن کی نشاندہی میں بھرپور کردار ادا کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوراً متعلقہ محکمے سے رابطہ کریں۔