انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خاتمے، شہری آزادیوں کی بحالی، بین الاقوامی رسائی اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دلوائے جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں ان سے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ جہاں دنیا کے سب سے طویل جبری قبضے کے دوران کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شیری رحمان نے اسلام آباد میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے وحشیانہ مظالم اور ریاستی دہشت گردی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو طویل عرصے سے بھارت کے غیر قانونی اور وحشیانہ تسلط کا سامنا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی منصفانہ تحریک آزادی میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ شیری رحمان نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1947ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 5 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 35 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ 1989ء سے اب تک ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد کشمیریوں کو جبری طور پر گرفتار جبکہ ایک لاکھ 10ہزار سے زائد گھروں کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 22 ہزار 963 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 11 ہزار 259 خواتین کو جنگی ہتھیار کے طور پر ریپ یا زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مہلک پیلٹ گنز کے استعمال سے مقبوضہ کشمیر میں 12سو سے زائد بچے بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل ہے اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے یہ اعداد و شمار ٹوٹے ہوئے جہان، چوری شدہ بچپن اور برباد خاندانوں کی داستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو جنیوا کنونشنز، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شیری رحمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خاتمے، شہری آزادیوں کی بحالی، بین الاقوامی رسائی اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دلوائے جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں ان سے کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی

پڑھیں:

بھارتی قبضہ غیر قانونی، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں: حافظ نعیم الرحمان   

ویب ڈیسک:امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔

 مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر دیے گئے اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جہدوجہد رنگ لائے گی۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

 حافظ نعیم الرحمان  نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوسف تاریگامی کا بھارتی جیلوں سے کشمیری قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ
  • پاکستان نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا: نہ اسرائیل تسلیم کیا نہ فوجی تعیناتی پر بات ہوئی، وزیراطلاعات
  • مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
  • بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔شیری رحمان
  • بھارتی قبضہ غیر قانونی، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں: حافظ نعیم الرحمان   
  • 27 اکتوبر 1947ء، مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن
  • بھارتی مظالم عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں، رانا ثنا اللہ کا یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام
  • 78 برسوں سے ظلم و ستم کے شکار کشمیری انصاف کے منتظر
  • کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، بیرسٹر سلطان