اصول بنالیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا ہے اصول بنا لیا ہے کہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ مکالمہ ہوا، اس ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس ( ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب راولپنڈی، اسلام آباد وقار چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔سوال و جواب کی طویل نشست میں چیئرمین نیب نے ادارے کی اڑھائی سالہ کارکردگی قومی دولت کی لوٹ مار میں ملوث با اثر شخصیات کی نشاندہی ،ادارہ جاتی کرپشن روکنے، بہتر طرز حکمرانی سمیت دیگر عوامی اہمیت کے تمام امو ر پر کھل کر مکالمہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ نیب نے اڑھائی سال میں 8 ہزار 397 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی، نیب کو مکمل پیپر لیس بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، کسی وزیر یا پارلیمینٹرین کو طلب نہیں کرتے ، اسپیکر آفس میں خصوصی ڈیسک بنایا ہے، چیف سیکرٹریز اور تمام چیمبرز میں بھی سہولت ڈیسک بنائے ہیں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا سرکاری افسروں، کاروباری افراد کیخلاف شکایات پر متعلقہ ڈیسک کے جواب کے بعد کارروائی ہوتی ہے ، اخلاقیات کے علمبردار کئی ملک ہمیں لیکچر ضرور دیتے ہیں ، تعاون نہیں کر تے منی لانڈرنگ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ چیئرمین نیب نے اڑھائی برسوں میں ہم نے نیب کے ایس او پیز بدلے ، پارلیمان نے نیب ایکٹ میں 2بڑی ترامیم کی منظوری دی ، ہمارا مقصد خوف و ہراس پیدا کرنا نہیں ان لوگوں کو پکڑنا ہے جو قومی اثاثوں کی لوٹ مار میں ملوث ہیں ، پارلیمنٹ نے قانون میں ترمیم کی تھی کہ نیب 50 کروڑ روپے سے زائد کے قومی غبن میں ملوث افراد کو پکڑے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین نیب
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی، سلمان علی آغا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، غلطیوں پربات ضرور کی جاتی ہے،کیونکہ غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جس گراؤنڈ پربھی جاتےہیں، اُس کے اعداد وشمار دیکھتے ہیں، گراؤنڈ کے اوسط اسکور سے زیادہ رنز کرنےکی کوشش کرتے ہیں، میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانےکی ہوگی، میری پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔
کپتان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس 100 سے زیادہ میچز کا تجربہ ہے، بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں ان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
سلمان علی آغاکا کہنا تھا کہ کوچ مائک ہیسن مجھے پیغام نہیں بھیجتے، میں خود گراؤنڈ میں فیصلہ کرتا ہوں، ڈیتھ اوور میں بولنگ میں بہترکرنےکی ضرورت ہے، بیٹرز کو اسٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہے، عبدالصمد، حسن نواز اور محمد نواز پاور ہٹنگ کے لیے استعمال ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیاکپ کا فائنل کھیلنا مثبت پوائنٹ ہے، 15 کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں جو موجود نہیں اس کو یادکرنےکا فائدہ نہیں، میں کپتان ہوں، میری رائے بھی سلیکشن میں رہتی ہے۔