سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، بنچ ڈی لسٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں آنے سے قبل ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا، طبیعت کی خرابی کے باعث جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بنچ کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں بھی مبتلا رہ چکی ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پشاور کار میلہ جلد آ رہا ہے , ابھی خود کو رجسٹر کریں!
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس مسرت ہلالی
پڑھیں:
’آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے‘،سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک اور جج نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔
جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
خط کے متن کے مطابق فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ ستائیسویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب کر سکتی ہے، آئین تقاضا کرتا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا تحفظ کرے۔
جسٹس صلاح الدین پنور نے اپنے خط میں کہا کہ تاریخ ہماری آسانی نہیں بلکہ ہماری فیصلہ سازی کی ہمت کو یاد رکھے گی، عوامی اعتماد کو بچانے کےلیے فوری فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔