خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، توانائی ضروریات پوری کرنے میں زبردست معاونت کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع ایک کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کی تنصیب، چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کمپنی کے مطابق یہ مقامی وسائل سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور ملک کو درپیش توانائی بحران کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا اور اسے سیمبر فارمیشن میں 3،800 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ یہ کام او جی ڈی سی ایل کی اپنی تکنیکی مہارت اور اس کے جوائنٹ وینچر پارٹنر کے تعاون سے انجام دیا گیا
مزید پڑھیے: وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت
مزید بتایا گیا ہے کہ وائر لائن لاگ کے تجزیے کی بنیاد پر لوئر گورو فارمیشن میں موجود 2 پرتوں میسیو سینڈ اور بیسل سینڈ میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیے گئے۔ ان دونوں ٹیسٹوں کے دوران کنویں سے نمایاں مقدار میں گیس اور کنڈینسیٹ حاصل ہوئی۔
بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ 22.
https://x.com/ogdclofficial/status/1973284816654311791?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1973284816654311791%7Ctwgr%5E78b5aa291f0d9e433a69e937c4213de3e3864bad%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thenews.com.pk%2Flatest%2F1347733-ogdcl-announces-discovery-of-gas-con
او جی ڈی سی ایل نے اس نئی دریافت کو توانائی کے شعبے کے لیے ایک قیمتی اضافہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کامیابی بِٹرسِم ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت حاصل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
کمپنی کے مطابق یہ دریافت نہ صرف ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گی بلکہ او جی ڈی سی ایل اور پاکستان کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں بھی اضافہ کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
او جی ڈی سی توانائی خیرپور خیرپور میں گیس ذخائر دریافت نئے گیس ذخائر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: او جی ڈی سی توانائی خیرپور خیرپور میں گیس ذخائر دریافت نئے گیس ذخائر او جی ڈی سی ایل ذخائر دریافت کے مطابق میں گیس گیس اور
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
کراچی کی قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران وہاں سے پرانے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقعی لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لی مارکیٹ میں سے ملنے والی اشیا کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے۔مرضی وہاب نے بتایا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی اشیا کی مکمل دستاویزات اورریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیا کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیا کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی نوعیت کی دریافت پر لی مارکیٹ میں مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔