حوثی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
صنعا:۔ یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عبدالکریم الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔
اگرچہ حوثیوں نے ان کی ہلاکت کا براہ راست الزام اسرائیل پر عائد نہیں کیا، تاہم بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارا تصادم ختم نہیں ہوا، اور اسے اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔
خیال رہے کہ اگست میں یمنی دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا شہید ہوگئے تھے، اسرائیل نے اس وقت کہا تھا کہ ان حملوں کا ہدف الغماری، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام تھے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق الغماری حوثیوں کے جہاد آفس کے رکن تھے جس کی قیادت گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کرتے ہیں۔ یہ دفتر حوثیوں کی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔
حوثیوں نے ماضی میں غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیل پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور اسرائیلی بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کا گروپ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر نظر رکھے گا اور اگر اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو حوثی ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں کارروائیاں شروع کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔