متحدہ عرب امارات میں آن لائن خریداری کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔

ویزا اور ماسٹر کارڈ نے ایسے جدید نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کی جانب سے خودکار طور پر محفوظ طریقے سے اور مقررہ حدود میں خریداری اور ادائیگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: 5 پیشے جن میں اے آئی انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے

یہ نیا رجحان ‘ایجنٹک کامرس’ کہلاتا ہے، جس میں تصدیق شدہ اے آئی ایجنٹس صارف کی اجازت سے ان کی جگہ خریداری کرتے ہیں۔ ویزا کا ‘انٹیلیجنٹ کامرس’ اور ماسٹر کارڈ کا ‘ایجنٹ پے’ اسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔

صارف اپنے اے آئی اسسٹنٹ کو صرف ایک ہدایت دیتا ہے، جیسے ‘بالی کا ٹکٹ بک کرو اور سوئمنگ سوٹ تلاش کرو’، تو یہ سسٹم چند سیکنڈز میں قیمتیں دیکھ کر ادائیگی بھی کر دیتا ہے۔

ماسٹر کارڈ نے یہ نظام مائیکروسافٹ کے ساتھ تیار کیا ہے جبکہ ویزا نے مائیکروسافٹ، اوپن اے آئی، اور اسٹرائپ کے ساتھ مل کر اسے بہتر بنایا ہے۔ دونوں نظاموں میں ڈیجیٹل ٹوکنز اور محفوظ دستخط استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ صارفین کی معلومات خفیہ رہیں اور غیر مجاز رسائی روکی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے

یو اے ای میں 99 فیصد سے زائد اسمارٹ فون استعمال اور 70 فیصد سے زیادہ صارفین کے پاس ڈیجیٹل والٹس ہیں، جو اسے اس نئی ٹیکنالوجی کے لیے بہترین مارکیٹ بناتے ہیں۔

کلاؤڈ فلیئر کے اشتراک سے ویزا اور ماسٹر کارڈ نے ‘ویب بوٹ آتھ’ نظام بھی تیار کیا ہے جو ادائیگی سے قبل اے آئی ایجنٹس کی تصدیق کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں اے آئی ایجنٹس عالمی ای کامرس کا 20 فیصد حصہ سنبھال سکتے ہیں۔

یو اے ای کے صارفین کے لیے یہ قدم آن لائن خریداری کو تیز، محفوظ اور خودکار بنا دے گا جہاں آپ کا اے آئی اسسٹنٹ آپ کے اصولوں کے مطابق خود خریداری کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی خریداری شاپنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے آئی شاپنگ ماسٹر کارڈ اے آئی کے لیے

پڑھیں:

شہری انگوٹھے کے نشانات فراہم کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں، پی ٹی اے

پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا خاص ہدف سادہ لوح افراد اور خواتین ہیں، جن کو وہ فری سم کارڈ یا امدادی اسکیم کا جھانسہ دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی شہریوں  کیلئے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات فراہم کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا خاص ہدف سادہ لوح افراد اور خواتین ہیں، جن کو وہ فری سم کارڈ یا امدادی اسکیم کا جھانسہ دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیتے ہیں۔

اعلامیئے کے مطابق دھوکا دہی کے ذریعہ حاصل کردہ یہ سمیں عموما سنگین قسم کے جرائم میں استعمال کی جاتی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم سے جرم بھی ہو سکتا ہے۔ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر جاری ہوئی ہیں۔ اس کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری طور پر بلاک کرائیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے صارفین مزید معلومات کیلئے 0800-55055  (ٹول فری نمبر) یا ویب سائٹ pta.gov.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شینگن ویزا مسترد ہونے کی 11 وجوہات اور ان سے بچنے کے طریقے
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • شہری انگوٹھے کے نشانات فراہم کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں، پی ٹی اے
  • کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پی پی کے وزراء کنگلے ہو جاتے،خواجہ اظہار الحسن
  • ایم کیو ایم کا شور ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے، سعدیہ جاوید
  • کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے:خواجہ اظہار الحسن
  • علیمہ خان کاشناختی کارڈ ‘ سپورٹ ضبظ نبک اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم 
  • علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ،بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم            
  • میزان بینک اور ماسٹر کارڈ کی کراس بارڈر ادائیگیوں کو فروغ