والد نے طیارہ حادثے سے چند ماہ قبل شہادت کی دعا کرنا شروع کردی تھی، جنید جمشید کے بیٹے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے انکشاف کیا کہ والد نے طیارہ حادثے سے چند ماہ قبل شہادت کی دعا کرنا شروع کر دی تھی۔
جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے والد سے جڑی یادیں اور ان کے آخری ایام سے متعلق جذباتی گفتگو کی۔
سیف اللہ جنید نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب ان کی عمر صرف 14 سال تھی، انہیں یاد ہے کہ والد کی شہادت سے تقریباً چھ سے آٹھ ماہ قبل انہوں نے والدہ سے کہنا شروع کردیا تھا کہ تم ناراض مت ہونا، لیکن وہ اللہ سے اپنے لیے شہادت کی دعا مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ والد کی شہادت دراصل ان کی اپنی دعا کا نتیجہ تھی، کیونکہ وہ مسلسل سات سے آٹھ ماہ سے اللہ سے شہادت کی التجا کررہے تھے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمالی۔
سیف اللہ جنید نے کہا کہ والد کی وفات کی خبر اچانک ملی، کیونکہ وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اس لیے ان کے ذہن میں والد کا ہنستا مسکراتا چہرہ ہی نقش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ والد کی شہادت کے بعد جب لوگوں کی آمدورفت گھر میں شروع ہوئی تو وہ اور اہل خانہ اس وقت تک یقین نہیں کرپارہے تھے کہ آخر ہوا کیا ہے۔
بچپن کی ایک یاد کا ذکر کرتے ہوئے سیف اللہ جنید نے بتایا کہ ان کی والدہ اکثر بتاتی ہیں کہ جب وہ بہت چھوٹے تھے تو والد نے انہیں موسیقی کے دور کی اپنی ایک تصویر دکھا کر پوچھا کہ یہ کون ہے؟ وہ کافی دیر سوچنے کے بعد بولے انکل، والد یہ سن کر خوش ہوئے اور بیٹے کے نہ پہچاننے پر الحمدللہ کہا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں جنید جمشید اپنی دوسری اہلیہ نیہا جمشید سمیت 48 افراد کے ساتھ جاں بحق ہوگئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیف اللہ جنید نے نے بتایا کہ کہ والد کی شہادت کی کی دعا
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔