Jasarat News:
2025-10-28@00:18:44 GMT

 امریکا کے 2لڑاکا طیارے بحیرئہ جنوبی چین میں گر کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-14

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کے 2طیارے مختلف حادثوں میں تباہ ہوگئے۔ دونوں طیارے تربیتی مشقوں کے دوران طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز کے آپریشنز کا حصہ تھے، جو امریکی بحری بیڑے کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہازوں میں سے ایک ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ایف 18سپر ہورنیٹ لڑاکا طیارہ معمول کی مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ چند گھنٹے بعد اسی بحری جہاز کے فضائی ونگ سے وابستہ ایک ایم ایچ 60سی ہاک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا،جس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں واقعات میں تمام ہوابازوں اور عملے کے ارکان کو بحری بیڑے کی امدادی ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا، اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ فنی خرابی کا نتیجہ تھے یا علاقے کے موسمی حالات اس کے ذمہ دار تھے۔ اس علاقے میں حالیہ عرصے میں عسکری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔بحیرہ جنوبی چین دنیا کے سب سے حساس سمندری خطوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں چین اور امریکا سمیت کئی ممالک بحری اثر و رسوخ اور کنٹرول کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، وینزویلا کے صدر کا الزام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کاراکاس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ایک نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، صدر مادورو نے یہ بیان امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین سمندر میں بھیجنے کے بعد دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکا خطے میں اشتعال پیدا کرنا چاہتا ہے، مگر ہم امن کے ساتھ اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔‘‘

دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی امریکی اقدامات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’امریکا نے منشیات کی سرگرمیوں کے بے بنیاد الزامات پر مجھ پر پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا اور کبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔‘‘

واضح رہے کہ امریکا نے صدر پیٹرو کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارہ جنوبی بحیرہ چین میں گر کر تباہ
  • جنوبی بحیرہ چین میں امریکی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
  • امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل : معاہدےکا فریم ورک طے کرلیا گیا
  • وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ‘ امریکی بحری بیڑہ تعیناتی کیلیے تیار
  • کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب تعیناتی کا حکم
  • امریکا کی کولمبیا کے صدر پر پابندیاں، منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام
  • امریکا نے منشیات سے جڑے الزامات پر کولمبین صدر پر پابندیاں لگا دیں
  • امریکا نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، وینزویلا کے صدر کا الزام
  • امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کیریبین روانہ، منشیات بردار کشتیوں کیخلاف کارروائیاں تیز