سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشق بلیو سورڈ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-10
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور چین کی بحری فوج کے درمیان مشترکہ بحری مشق بلیو سورڈ 2025ء جبیل کے مقام پر مکمل ہوگئی۔ مشقوں میں بلٹ اپ ایریا میں لڑائی، پٹرولنگ، چھاپے، گھات لگا کر حملہ، انسداد دہشت گردی، عملے اور یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز اور فیلڈ ڈرلز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ آبی بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں تلف کرنا، سپر پوما ہیلی کاپٹروں کے ذریعے رسی کے ذریعے اترنے کی مشق، ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ لائیو فائر ٹریننگ، اسنائپر شوٹنگ اور دیگر فائرنگ ڈرلز بھی کی گئیں۔ مشق کا مقصد فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، تجربات کا تبادلہ اور جنگی تیاری کو بڑھانا تھا۔
بلیو سورڈ مشقوں کے دوران مغویوں کو بازیاب کرانے اور اغواکاروں سے نمٹنے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانوی پولیس نے غلطی سے رہا کیے گئے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-4
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پولیس نے 2روز کی تلاش کے بعد غلطی سے رہا کیے گئے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ یہ ملکی تاریخ میں غیر معمولی واقعہ ہے ،جو جیل انتظامیہ کی بڑی کمزوری کی نشاندہی کرتا ہے۔ جنسی جرائم میں سزا یافتہ حدوش کیباٹو کو جمعہ کے روز برطانیہ سے ملک بدر کرنے کی تیاری کے لیے حراستی مرکز میں بھیجا جانا تھا لیکن جیل انتظامیہ نے غلطی سے اسے رہا کر دیاتھا ۔ اسے شمالی لندن کے فنسبری پارک علاقے میں گرفتار کیا گیا ۔ ایک راہگیر نے اسے بس سٹیشن پر دیکھ کرپولیس کو فون کیا تھا۔