Daily Sub News:
2026-07-24@04:35:11 GMT

وزیراعظم آزاد کشمیر کا آج مستعفیٰ ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

وزیراعظم آزاد کشمیر کا آج مستعفیٰ ہونے کا امکان

وزیراعظم آزاد کشمیر کا آج مستعفیٰ ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز

مظفر آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے آج عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار اپنا استعفیٰ آج صدرِ آزاد کشمیر کو بھجوا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی آج کی پریس کانفرنس بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی پہلے ہی منگل کے روز وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کر چکی ہے۔

ادھر آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ حکومتی وفد آج شام اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں احسن اقبال، امیر مقام اور رانا ثناءاللہ شامل ہوں گے، جو آزاد کشمیر کی نئی حکومتی تشکیل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو مزید چار ارکانِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے، جس کے بعد پارٹی کی کل تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی راہ ہموار ہوچکی ہے اور حتمی فیصلہ آج یا کل متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی انچارج برائے آزاد کشمیر امور فریال تالپور نے اسلام آباد میں مختلف اہم ملاقاتیں کیں جن میں ماجد خان، عاصم بٹ، اکبر ابراہیم اور فہیم ربانی شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔

فریال تالپور کی جانب سے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی، مہاجرین نشستوں کے ارکان اور بیرسٹر سلطان گروپ کے نمائندے شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان گروپ کے پانچ ارکان اور مہاجرین نشستوں کے پانچ ارکان نے بھی پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ دو ارکان کی حمایت کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

اسی دوران آزاد کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ تعلیم ملک ظفر اقبال نے بھی فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے حکومت سازی میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری دی تھی۔

عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری یاسین نے کہا کہ وزیراعظم انوارالحق نے خود کہا تھا کہ اگر 27 ارکان سامنے آگئے تو وہ استعفا دے دیں گے، اب اخلاقی طور پر انہیں اپنے وعدے کے مطابق مستعفی ہوجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نے دو دن کے اندر استعفا نہ دیا تو پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائے گی۔

سردار تنویر الیاس نے دعویٰ کیا کہ ”27 کا گولڈن نمبر پورا ہوچکا ہے، ہمارے پاس ویڈیوز اور تصاویر بطور ثبوت موجود ہیں۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”فارورڈ بلاک کے تمام ارکان دراصل پیپلز پارٹی کے ہی کارکن ہیں اور نئے قائدِ ایوان کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔“

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت آج اپنے پاور شو کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی عددی برتری کو ثابت کرے گی، جس کے بعد وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا مستقبل اگلے 48 گھنٹوں میں واضح ہونے کا امکان ہے۔

چوہدری یاسین نے مزید کہا کہ ”یومِ سیاہ کے موقع پر وزیراعظم کا مستعفی ہونا کشمیری عوام کے لیے ایک مثبت پیغام ہوگا۔“

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی وزیر اعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کیلیے سعودی عرب روانہ پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کے مسودے میں شامل دو بنیادی مطالبات کیا ہیں؟ چیف جسٹس کا ایک سالہ دور، قانونی ماہرین کا کارکردگی پر عدم اعتماد آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی ہونے کا امکان پارٹی کے کے بعد

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ