جیکب آباد،سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ لوڈشیڈنگ شیڈول تو جاری کیا گیا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جارہا سٹی ون ،ٹو ،تھری شاہ لطیف ،بخاری ،انڈس اور شہر کے مختلف فیڈرس پر بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ ماتمی جلوس کی گزرگاہ قائد اعظم روڈ پر سیپکو کی ایل ٹی تاریں گرنا معمول بن گیا ہے وفاقی وزیر اویس لغاری کی ہدایت کے باوجود جلوس کی گزرگاہ کی لائنوں کی مرمت ،سیپکو عملہ کی ٹیم مقرر کرنے سمیت دیگر احکامات کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے شیعہ تنظیموں نے چیف سیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے
سٹی42: واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
عدیل شریف کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز شالیمار ٹاؤن تعینات ہیں۔
فیصل خرم کو ڈائریکٹر پی اینڈ ای واسا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز عزیز بھٹی ٹاؤن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں عارضی بنیادوں پر کی گئی ہیں تاکہ ادارے کے انتظامی امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری