سیپکوروہڑی کی جانب سے بچلی چوروں کیخلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو روہڑی کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف رینجر پولیس کے ہمراہ آپریشن 40، نادہندگان کو حراست میں لیکر لاکپ کردیا، بعد ازاں بل ادا کرنیوالے صارفین کو چھوڑا گیا، سیپکو ٹیم کی جانب سے ایس ای ظہور نوناری، ایکسیئن کاشف گلزار شیخ، ایس ڈی او سجاد میمن کی قیادت میں رینجرز پولیس اور سیپکو عملے نے روہڑی کے علاقوں جی ٹی روڈ،لوکوشیڈ کھری،میمبرانی،بکرا پیڑی علیواہن،ڈھلو علیواہن میں نادہندگان کے خلاف آہریشن کرکے چالیس سے زائد صارفین کو پولیس موبائلوں میں بیٹھا کر روہڑی تھانے پرلاک اپ کردیا ، گرفتار صارفین نے بتایا کہ سیپکو کی جانب سے بلا جواز کی ڈیڈ کشن لگا کر بل لاکھوں روپے میں پہنچا دیا، بلز کو درست بھی نہیں کیا جارہا، ہم غریب لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں اتنے بھاری بلز کو کیسے ادا کریں، بل ادا کرنے والے صارفین کو پولیس موبائل سے اتار کر چھوڑ دیا گیا جبکہ کچھ صارفین کو روہڑی تھانے پر لاک اپ کردیا گیا ، روہڑی پولیس کے مطابق سیپکو نے 14 افراد سپرد کیے تھے جن میں سے دو افراد کے اہل خانہ بل اداکراکر لے گئے، سیپکو حکام کی جانب سے کوئی مقدمہ درج کروانے نہیں آیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے صارفین کو
پڑھیں:
کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا
کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔
مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہرغلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی مٹھا خان جمالی کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایچ او عوامی کالونی خالد میمن نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پر کسی شہری کی جانب سے دی گئی تھی، گھر سے آلہ قتل تاحال نہیں ملا ہے، گرفتار ملزمان نے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔