جماعت اصلاح المسلمین کا ہفتہ وار اجتماع ، طلبہ کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ عثمان آ باد کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت و منقبت نعمان طاہر ی اور احسن طاہر ی نے پڑھی جسکے بعد خلیفہ فیاض طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلبی ذکر سلطان الذکار ہے۔ اگر کامیابی چاہتے ہو جسکے بعد کبھی نا کامی نہیں ہو، بقائیت چاہتے جسکے بعد کبھی فنائیت نہیں ہو تو اپنے دلوں کو اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر سے آ باد کرنا ہوگا۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اولیاء کاملین کی محفل میں بیٹھیں گے۔ انا پرستی،حرص و ہوس،طا قت اور دولت کی نمائش، اور حسد جیسی وبائی بیماریاں (epidemic) جو دن با دن ہمارے معاشرے میں بڑھتی جارہی ہیں۔ انسانیت ہم میں سے نا پید ہو گئی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ صوفیاء کرام کے پاس بیٹھیں تا کہ ہمارے دلوں میں نرمی ہو، خوف خدا پیدا ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ کراچی بار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے ا سلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو عدالتی تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دھماکا عدلیہ اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔ دھماکے میں وکلا سمیت کئی افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ کراچی بار نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کراچی بار نے ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے یومِ سوگ منانے اور سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل کی۔