ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا کہ علیمہ خان کا بیٹا احتجاج میں موجود تھا اُس کی مقدمات میں ضمانت ہوگئی

علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزرا کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور اُن کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ملاقات میں بھی حکومت میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔

’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی وجہ سے ہم نے تبدیلیاں روک دیں تھیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد گزشتہ روز عاقب اللہ، فیصل تراکئی کو بلاکر عمران خان کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین میرا لیڈر اور میں اُس سے وفادار ہوں، میرا یہ حق بنتا ہے کہ انہیں سچی بات بتاؤں کیونکہ شکایت منافق لوگ کرتے ہیں اور میں نے کوئی شکایت نہیں کی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی میں بہت بڑی تقسیم آچکی ہے، بجٹ پیش کرنے کے بعد میرے خلاف غداری کی مہم چلائی گئی اور اگر ہم بجٹ پاس نہ کرتے تو پھر قانونی طور پر نااہل ہوجاتے، اس پر کہا گیا کہ میں مائنس عمران خان پر کام کررہا ہوں۔

انڈیا کاٹرافی لینے سے انکار،پاکستان کے وقار پر حملہ، محسن نقوی صرف بہانہ!

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ کسی میں ہمت نہیں وہ مائنس عمران خان کرسکے، مگر آج اپنے مفادات حاصل کرنے کیلیے کچھ لوگ گروپ بندیاں کررہے ہیں۔ میں نے اپنے عہدے کی پراوہ کیے بغیر عمران خان کو حقیقت بیان کی، عمران خان کی فیملی ہمارے لیے قابل قدر ہے مگر بانی کو بتایا کہ وی لاگر اختلافات کو بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان اُن کا ساتھ دے رہی ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں نے یہ بھی بتایا کہ حفیظ اللہ نیاری ، علیمہ خان کو وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی لکھ رہے ہیں اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی چیئرمین بنانے کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔گنڈا پور کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ اس طرح کی مہم چلاکر پارٹی میں مایوسی پھیلائی جارہی ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوگا اور رہائی کیلیے اقدامات کے بجائے اختلافات بڑھیں گے۔

خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا آپ کا ہر حکم قابل قبول ہے، لہذا اپنی فیملی سے ایک چیئرپرسن بنادیں جسے قبول کرلیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کے حوالے سے بانی چیئرمین کو سب کچھ بتادیا کیونکہ وہ عینی شاہد تھیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لاہور میں ارکان اسمبلی کو جمع کرنے کا ٹاسک ملا اور جب میں سب کو لے کر گیا تو فتوے لگادیے گئے، مجھ پر سینیٹ الیکشن دینے کا الزام لگایا گیا جبکہ امیدواروں کے نام آپ نے دیے تھے۔

پنجاب کے تعلیمی مستقبل پر خطرے کی گھنٹی: انٹرمیڈیٹ میں ناکامی کا رجحان بڑھ گیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’بانی کو بتایا دیا کہ رہائی کے لیے کام نہیں ہورہا اور ہم اسٹیبشلمنٹ کے مقاصد میں کامیاب ہورہے ہیں جس میں علیمہ خان کردار ادا کررہی ہیں، علیمہ خان کا بیٹا احتجاج میں موجود تھا اُس کی مقدمات میں ضمانت ہوگئی مگر شبلی فراز، عمرایوب، زرتاج گل کے موجود نہ ہونے پر بھی انہیں ضمانت نہیں مل سکی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حقیقی آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں بانی چیرمین کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان سے رابطے میں ہے اور یہ بتانا، حالات سے آگاہ کرنا میرا حق تھا۔

آٹا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے،ہم ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی سے بانی پی ٹی ا ئی کو کو بتایا کہ علیمہ خان انہوں نے جارہی ہے ہیں اور خان کو

پڑھیں:

افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشتگردی مسئلے کے پائیدار حل کیلئے افغانستان سے مذاکرات ضروری ہیں، قبائلی اضلاع کے انضمام کے وعدے پورے نہیں ہوئے، ضم اضلاع کو شیئر دینے کیلئے نئے این ایف سی ایوارڈ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر قانونی کارروائی جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور
  • عمران خان نے ہمیشہ علیمہ خانم کی بات نہ ماننے کی ہدایت کی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر
  • پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی
  • اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے، شیر افضل مروت
  • عمران خان کا علیمہ خان اور گنڈا پور کی بیان بازی کا نوٹس، اہم ہدایت جاری
  • اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت